سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا نے جمعرات کی صبح برستی بارشوں کے بیچ یہاں پرتاپ پارک میں واقع بلیدان ستمبھ (شہیدوں کی یاد گار) کا افتتاح کیا۔
سرینگر کے قلب میں پرتاب پارک میں تعمیر ہونے والے بلیدان ستمبھ کو۸ء۴کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے ۔
سنہا نے جمعرات کی صبح پرتاب پارک پہنچے اور وہاں بلیدن ستمبھ کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ دیگر سینئر افسر بھی تھے ۔انہوں نے اس موقع پر ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جن کی یاد میں یہ بلیدان ستمبھ تعمیر کیا گیا ہے ۔
بتادیں کہ (بلیدان ستمبھ (شہیدوں کی یاد گار) کا سنگ بنیاد وزیر داخلہ امیت شاہ نے سال گذشتہ کے ۲۴ جون کو رکھا تھا۔