جموں//
جموں کشمیر پولیس نے جموں کے رنبیر سنگھ پورہ (آر ایس پورہ) علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ کی ایک ٹیم نے ٹنڈا روڈ پر معمول کی گشت کے دوران ایک شخص کو روکا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گرفتار شدہ کی شناخت جاوید احمد کے طور پر کئی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ میں این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی آپریشن سنجیوانی کے تحت منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے جموں پولیس کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہے ۔