سرینگر/۱۰اگست
جموں کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ملی ٹنٹوں کے ساتھ شدید جھڑپ میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ انکاونٹر آج دوپہر اننت ناگ ضلع کے اہلان گڈول میں شروع ہوا۔
پولیس کے مطابق ”کوکرناگ سب ڈویڑن کے جنگل میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے ان کے گشتی دستے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں فوجی زخمی ہوگئے“۔
فوج کی اسپیشل فورسز ملی ٹنٹوں کو باہر نکالنے کے آپریشن کا حصہ ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ غیر ملکی ہیں۔
گزشتہ ایک سال کے دوران کوکرناگ میں ہونے والا یہ دوسرا بڑا مقابلہ ہے۔ ستمبر 2023 میں کوکرناگ جنگل میں ملی ٹنٹوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں ایک کمانڈنگ آفیسر، ایک میجر اور ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شامل تھے۔
ملی ٹنٹوں کا صفایا کرنے کے لئے علاقے میں کمک بھیج دی گئی ہے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اہلان گڈولے جنگلات میں موجود ہیں۔