سری نگر/ 10 اگست
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے کوکرناگ کے اہلان علاقے میں ہفتہ کے روز سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
خبر رساں ادارے جی این ایس نے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر اہلان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
افسر نے بتایا کہ جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ علاقے کی طرف بڑھی، چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں انکاو¿نٹر ہوا۔
یہ اطلاع ملنے تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔