سرینگر/۳۰مئی
جنوبی ضلع پلوامہ کے گنڈی پورہ (پنگلنہ) گا ¶ں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین دوران شب چھڑنے والے تصادم میں دو جنگجو مارے گئے جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اس انکا ¶نٹر کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ تصادم میں دو جنگجو مارے گئے ۔انہوں نے کہا کہ جائے تصادم آرائی سے دو اے کے۴۷رائفلیں بر آمد کی گئیں جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
قبل ازیں پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے گنڈی پورہ (پنگلنہ) گا ¶ں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔انہوں نے کہا کہ سلامتی عملے کے اہلکار جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں موجود جنگجو ¶ں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کافی دیر تک طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ اندھیرا چھا جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے صبح تک آپریشن کو موخرکر دیا جو پیر کی علی الصبح دوبارہ۹ شروع ہوا۔
بتادیں کہ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے گذشتہ شام اہنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ اس محاصرے میں جیش محمد سے وابستہ دو جنگجو پھنسے ہیں جو پولیس اہلکار ریاض احمد کی ہلاکت میں ملوث ہیں