جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مودی نے کورونا سے بے سہارا ہوئے بچوں کےلئے پی ایم کیئرز سے امدادی رقم جاری کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-30
in تازہ تریں
A A
مودی کا دورہ:نچلی سطح کی جمہوریت کی نمائش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

ہندوستان نے پاکستانی حملوں کو ناکام بنایا‘لاہور میں فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا:وزارت دفاع

نئی دہلی/۳۰مئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کوان بچوں کےلئے پی ایم کیئرزفنڈ اسکیم کے تحت امدادجاری کی جو کورونا کے دور میں اس انفیکشن کی وجہ سے اپنے والدین یا سرپرستوں کوکھونے کی وجہ سے بے بس ہو گئے ہیں۔
آج اس موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم کیئرز فار چلڈرن اس بات کا عہد ہے کہ ملک کا ہرشہری انتہائی حساسیت کے ساتھ ان بچوں کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں مطمئن ہوں کہ ایسے بچوں کی اچھی تعلیم کے لیے ان کے گھروں کے قریب ہی سرکاری یا پرائیویٹ اسکولوں میں ان کا داخلہ کرایاجاچکا ہے ۔
مودی نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت اگر کسی بچے کو پروفیشنل کورس یا اعلیٰ تعلیم کے لیے قرض کی ضرورت ہے تو پی ایم کیئرز اس میں بھی مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری روزمرہ ضروریات کےلئے دیگر اسکیموں کے ذریعے ان کےلئے ماہانہ ۴ہزارروپے کا انتظام کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب ایسے بچے اسکول کی تعلیم مکمل کرلیں گے تو مستقبل کے خوابوں کےلئے مزید رقم کی ضرورت ہوگی۔ اس کےلئے۱۸سے۲۳سال کے نوجوانوں کو ہر ماہ وظیفہ ملے گا اور جب بچے ۲۳سال کے ہو جائیں گے تو انہیں دس لاکھ روپے کی یکمشت امداد دی جائے گی۔
مودی نے کہا کہ پی ایم کیئر فار چلڈرن کے ذریعے بچوں کو آیوشمان ہیلتھ کارڈ بھی دیا جا رہا ہے ۔ اس سے انہیں پانچ سال تک مفت علاج کی سہولت بھی ملے گی۔
وزےر اعظم نے کہا کہ ملک پی ایم کیئرز کے ذریعے اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ یہ کوشش کسی ایک شخص تنظیم یا حکومت کی محض کوشش نہیں ہے ، ہمارے کروڑوں ہم وطنوں نے اپنی محنت اور پسینے کی کمائی پی ایم کیئرز میں دی ہے ۔
اس موقع پرمودی نے کہا میں جانتا ہوں کہ کوئی بھی کوشش اور تعاون آپ کے والدین کے پیار کی تلافی نہیں کر سکتا، لیکن آپ کے والد اور والدہ کی غیر موجودگی میں، ماں بھارتی اس بحران کی گھڑی میں آپ سبھی بچوں کے ساتھ ہے ۔ ملک کے جذبات آپ کے ساتھ ہیں اور پورا ملک آپ کے خوابوں کی تکمیل کے لیے آپ کے ساتھ ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پوری انسانیت وباسے متاثر ہوئی ہے ۔ دنیا کا شاید ہی کوئی کونا ہو گا جہاں صدی کے اس سب سے بڑے سانحے نے لوگوں کو کبھی نہ بھلائے جانے والے گاوں نہ دئے ہوں۔ آپ نے جس ہمت اور حوصلے کے ساتھ اس بحران کا مقابلہ کیا اس کےلئے میں آپ سب کو سلیوٹ کرتاہوں۔
مودی نے کہا کہ پی ایم کیئرز نے کورونا کے دوران اسپتال تیارکرنے ، وینٹی لیٹر خریدنے اورآکسیجن پلانٹ لگانے میں بھی بہت مددکی، اس سے کئی جانیں بچائی جا سکیں، اتنے ہی خاندانوں کا مستقبل بچایا جا سکا۔
وزےر اعظم نے کہا کہ مایوسی کے بڑے سے بڑے ماحول میں بھی اگر ہم خود پر یقین رکھیں تو روشنی کی کرن ضرور نظر آتی ہے ، خود ہمارا ملک ہندوستان اس کی سب سے بڑی مثال پیش کرتا ہے ۔
مودی نے اس موقع پر بدعنوانی کی برائی پر بھی حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ہماری حکومت اپنے آٹھ سال مکمل کر رہی ہے ، توملک کا اعتماد، اہل وطن کا خودپربھروسہ بے مثال ہے ۔ انہوں نے کہا بدعنوانی، ہزاروں کروڑ کے گھپلے ، اقرباپروری، ملک بھر میں پھیل رہی دہشت گرد تنظیم، علاقائی تفریق، جیسے کچھ چکروں میں ملک۲۰۱۴سے پہلے پھنسا ہوا تھا، اب اس سے باہرنکل رہا ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 پلوامہ تصادم :دو جنگجو ہلاک، آپریشن ہنوز جاری :پولیس

Next Post

نوجوان کو بندوق اٹھانے سے روکنے کےلئے کئی محاذوں پر کام کیا جا رہا ہے:آئی جی پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
تازہ تریں

ہندوستان نے پاکستانی حملوں کو ناکام بنایا‘لاہور میں فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا:وزارت دفاع

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کےلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-07
آپریشن سندور: عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی
تازہ تریں

آپریشن سندور: عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-07
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
تازہ تریں

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے

2025-05-07
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
تازہ تریں

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

2025-05-06
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
تازہ تریں

پہلگام قصورواروں کو پکڑنے کے دوران تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت:وزیر اعلیٰ

2025-05-06
Next Post
سوپورمیں بینکر پر پیٹرول بم پھینکنے والی برقعہ پوش خاتون کی شناخت کی گئی ہے:کمار

نوجوان کو بندوق اٹھانے سے روکنے کےلئے کئی محاذوں پر کام کیا جا رہا ہے:آئی جی پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.