جموں//
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز ایک پرانا انڈر بیرل گرینیڈ لانچر (یو بی جی ایل) گولہ برآمد کیا ہے۔
ایک عہدیدارنے بتایا کہ یہ شیل سورن کوٹ علاقے میں چندی مارہ ندی کے قریب اس وقت ملا جب کچھ لوگوں نے اسے دیکھا اور حکام کو اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ شیل کو ناکارہ بنا دیا گیا۔