جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموںکشمیر میں نئے سیاحتی مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی ضرورت :شیخاوت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-08
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر میں نئے سیاحتی مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی ضرورت :شیخاوت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

سرینگر//
سیاحت اور کلچر کے مرکزی وزیر‘ گجیندرا سنگھ شیخاوت نے بدھ کے روز کہاکہ جموں کشمیر کے معروف سیاحتی مقامات پر بھیڑ کے پیش نظر نئے مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی ضرورت ہے ۔
شیخاوت نے کہاکہ جموں کشمیر میں دہشت گردی آخری سانسیں گن رہی ہیں جبکہ نکسل ازم ملک کے صرف چار اضلاع تک محدود ہے ۔
ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
شیخاوت نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں حالات معمول پر آنے کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔
مرکزی وزیر سیاحت نے کہاکہ معروف اور ممتاز سیاحتی مقامات پر سیلانیوں کے رش کے پیش نظر نئے سیاحتی مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی ضرورت ہے ۔
وادی بنگس اور دودھ پتھری میں مناسب بنیادی ڈھانچے اور موبائیل و سڑک رابطے کی کمی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے کہا’’ہم نے جموں و کشمیر سمیت تمام ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ بنیادی ڈھانچے ، موبائل اور سڑک رابطے کو بہتر بنانے کے لیے روڈ میپ تیار کریں‘‘۔
سیاحت و کلچر کے مرکزی وزیرنے کہا’’مرکزی سرکار جموں وکشمیر اور دیگر ریاستوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں‘‘۔
جموں وکشمیر میں ٹوریسٹ گائیڈز کی کمی کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں سیاحت کے مرکز ی وزیر نے کہاکہ ٹوریسٹ گائیڈز کی تعداد کو بڑھانے کی خاطر مرکزی حکومت کوشاں ہے ۔
شیخاوت نے کہا’’مرکزی حکومت ٹوریسٹ گائیڈ بڑھانے کے لئے نئے پروگرام مرتب کر رہی ہیں جن میں خواہشمند افراد کو آف سیزن کے دوران تربیت فراہم کی جائے گی‘‘۔
بنگلہ دیش کے صورتحال کے بارے میں مرکزی وزیر نے کہاکہ منتخب حکومت کو گرانا بدقسمتی ہے ۔ان کے مطابق بنگلہ دیش کے حالات کا منفی اثر ملک پر نہ پڑے اس کے لئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
شیخاوت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہیں اور نکسل ازم اب ملک کے صرف چار اضلاع تک ہی محدود ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کملا ہیرس نے نائب صدر کے لیے ٹم والز کے نام کا اعلان کردیا

Next Post

جموں میں موسم کی قہر سامانیاں‘بستیاں زیر آب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اہم ترین

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
اہم ترین

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

2025-05-16
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ترال تصادم میںتین مقامی دہشت گرد مارے گئے :پولیس

2025-05-16
کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو
اہم ترین

کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو

2025-05-16
ریاستی درجے کی بحال:’مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے‘: وزیر اعلی
اہم ترین

وزیر دفاع کے ہمراہ بادامی باغ میں بہادر سپاہیوں سے ملاقات کی: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

2025-05-16
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

۳۵ برسوں میں پہلی بار وادی میں سرگرم دہشت گردوں کی تعداد کم ترین سطح پر پہنچ گئی

2025-05-16
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
اہم ترین

’کیا غیر ذمہ دارپاکستان کے پاس جوہری ہتھیار محفوظ ہیں‘؟

2025-05-16
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
Next Post
کپواڑہ میں سیلابی صورتحال، رہائشی بستیاں زیر آب، لوگ محفوظ جگہ منتقل

جموں میں موسم کی قہر سامانیاں‘بستیاں زیر آب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.