جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں میں موسم کی قہر سامانیاں‘بستیاں زیر آب

۶۰سالہ خاتون جاں بحق ، متعدد ڈھانچوں کو نقصان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-08
in اہم ترین
A A
کپواڑہ میں سیلابی صورتحال، رہائشی بستیاں زیر آب، لوگ محفوظ جگہ منتقل

Water

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

جموں//
جموں صوبے میں تیز بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔ کئی علاقوں میں پانی رہائشی مکانوں میں گھس آیا جس وجہ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔
راجوری کے خواس علاقے میں کچا مکان گرنے سے ۶۰سالہ خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ بارشوں کی وجہ سے متعدد ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا ۔
اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق جموں صوبے میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔
جموں کے تالاب تلو علاقے میں کئی کالونیاں زیر آب آگئی ہیں جس وجہ سے مکینوں کو عبور و مرور میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔
راجوری کے خواس علاقے میں تیز بارشوں کی وجہ سے رہائشی مکان زمین بوس ہونے سے۶۰سالہ خاتون ملبے کے نیچے زندہ دفن ہوئی۔ گر چہ مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور خاتون کو باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ متوفیہ کی شناخت کاکو دیوی کے بطور کی گئی ہے ۔
نامہ نگار نے بتایا کہ کٹھوعہ ضلع کے ڈونگا علاقے میں بادل پھٹنے کی وجہ سے ایک درجن کے قریب رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا تاہم اس دوران کسی کے ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
جموں شہر کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور متعدد کالونیوں میں پانی گھس آیا ہے ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرینج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے پانی رہائشی مکانوں میں گھس آیا جس وجہ سے املاک کو نقصان پہنچا ہے ۔
نامہ نگار کے مطابق جموں کے ڈوگرا چوک، کنال روڈ، بکرم چوک ، گاندھی نگر، شاستری نگر، گورکھا کالونی اور سنجے نگر میں تیز بارشوں کی وجہ سے پانی رہائشی مکانوں کے ساتھ ساتھ دکانوں میں بھی گھس آیا۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف سمارٹ سٹی پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں تو دوسری جانب معمولی بارشوں کی وجہ سے جموں شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔انہوں نے کہاکہ دکانوں میں پانی گھسنے کی وجہ سے قیمتی اشیائکو نقصان پہنچا ہے ۔
نامہ نگار کے مطابق جموں صوبے کے ندی نالوں میں پانی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے ، حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاوں اور ندی نالوں کے کناروں کے نزدیک جانے سے گریز کریں۔
حکام کے مطابق گر چہ ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے تاہم جموں صوبے میں سیلابی صورتحال کا کوئی امکان نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں کے راجوری میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۷۴؍ایم ایم بارشیں ریکارڈ کی گئی، جموں میں۵ء۴۸؍اور رام بن میں۵ء۱۷؍ایم ایم ریکارڈ ہوا۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایاکہ جموں صوبے میں۱۵؍اگست سے موسلا دار بارشوں کاامکان ہے جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں بادل پھٹنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںکشمیر میں نئے سیاحتی مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی ضرورت :شیخاوت

Next Post

سی بی آئی نے پٹواری سمیت تین افراد کو رشوت لیتے ہوئے دھر دبوچا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

سی بی آئی نے پٹواری سمیت تین افراد کو رشوت لیتے ہوئے دھر دبوچا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.