جموں//
سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے جموں میں پٹواری سمیت تین افراد کو۴۰ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
سی بی آئی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سائل نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ نقشہ انتخاب کے حصول کی خاطر پراپرٹی ڈیلر جو کہ پٹواری کا قریبی ساتھی ہے چالیس ہزار روپے کی رشوت طلب کر رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شکایت موصول ہوتے ہی سی بی آئی نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔
ترجمان کے مطابق سی بی آئی نے ایک جال بچھایا جس دوران پراپرٹی ڈیلر ، درمیانہ دار اور پٹواری کو سائل سے۴۰ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔
ان کے مطابق آزاد گواہوں کی موجودگی میں ملزمان کے قبضے سے رشوت کی رقم برآمد کرکے ضبط کی گئی ہے ۔
سی بی آئی نے گرفتار کئے گئے ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے اور وہاں تلاشی لی ۔ملزمان کی شناخت محمد عارف (پراپرٹی ڈیلر) ساکن جاب ضلع ادھم پورر ،پٹواری محمد یوسف شاہ اور درمیانہ دار پرویز اختر ساکن ججر کوٹلی کے بطور ہوئی ہے ۔
سی بی آئی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔