بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

الیکشن کمیشن جلد اسمبلی الیکشن کا نوٹیفیکیشن جاری کرے :عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-07
in تازہ تریں
A A
ای ڈی نے مجھ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ‘عمرعبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

کٹھوعہ /۷اگست
سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر ‘عمرعبداللہ نے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے جلد نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کٹھوعہ میں نیشنل کانفرنس کے ایک روزہ ورکروں کے کنونشن کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت میں عمرعبداللہ نے کہا ”اب اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا ایک وفد کل چار روزہ دورے پر آ رہا ہے ۔ہم ان سے کہیں گے کہ وہ جلد سے جلد الیکشن کا نوٹیفیکیشن جاری کرکے الیکشن عمل شروع کرے “۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ الیکشن لڑنے والی پارٹیوں کے ساتھ برابر کیا سلوک کیا جائےگا اور برابر کے مواقع فراہم کئے جائیں گے تاکہ الیکشن لڑنے کا کام شروع کیا جا سکے ۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ”ہم اس پریشانی میں تھے کہ یہاں الیکشن ہونگے یا نہیں ہونگے لیکن اب الیکشن کا بگل بجنے والا ہے ، اب شاید اس میں شک کی گنجائش نہیں، 2018کے بعد یہاں کوئی اپنی حکومت رہی نہیں اور 2019میں جموں و کشمیر کے حالات ہی بدل گئے ، ہمارا نقشہ بدل گیا،اس ملک کیساتھ ہمارا جو آئینی رشتہ تھا اُس میں بڑی تبدیلی آئی، جب یہ سب کچھ کیا گیا اُس وقت بہت کچھ کہا گیاتھا“۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ یہ کہا گیا تھا کہ ان فیصلوں سے نوجوانوں، بزرگوں، خواتین کو بہت فائدہ ہوگا، لیکن جب ہم اس بات کی کوشش کرتے ہیں کہ دیکھیں کہ فائدہ کہاں ہوا تو یہ کہیں ملتا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا”اس بات کے دعوے کئے گئے کہ دفعہ 370تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ہے اور اس کے جانے کے ساتھ ہی ترقی کے دروازے کھل جائیں گے ،نئے کارخانے لگیں گے ، نئی فیکٹریاں قائم ہونگے ، نوجوان کام پر لگیں گے اور بے روزگاری ختم ہوجائیگی ، لیکن میں جہاں جاتا ہوں وہاں وہی دکھتاہے جو پہلے تھا، کہیں پر بھی کوئی نئی فیکٹری یا کوئی نیا کارخانہ دیکھنے کو نہیں ملتا۔ حقیقت یہ ہے کہ دفعہ370کبھی بھی کسی کام میں رکاوٹ نہیں تھا“۔
عمر عبداللہ نے کہا ”جب ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ کوئی نیا پروجیکٹ یا نیا کام دکھا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں، ہم سے پوچھتے ہیں کتنوں کو نوکریاں دی گئیں؟ لیکن ان کے پاس کوئی جواب نہیں“۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ یہ لوگ (بی جے پی والے ) دعویٰ کرتے تھے کہ جموں و کشمیر میں بندوق ناکام بنانے کیلئے 370ہٹانا ضروری تھا لیکن یہ بھی سراب ثابت ہوا، جس حال میں ہم نے 2014میں کٹھوعہ ضلع کو چھوڑا تھا، وہ اُس حال میں نہیں ہے ، آج جگہ جگہ انکاو¿نٹروں، حملوں کی خبریں آتی ہے ، کہیں نہ کہیں بہار فوجی مارے جارہے ہیں، چاہئے چناب ہو، پیرپنچال ہو، کٹھوعہ ہو، جموں ہو یا ادھمپور ہو، صوبے کے کونے کونے کہیں نہ کہیں انکاو¿نٹر اور حملوں کی خبریں ملتی رہتی ہیں۔
عمرعبداللہ نے سوال کیا کہ اگر 370ہٹانے کا مقصد بہتر ی لانا تھا تو کہاں ہے وہ بہتری ؟اب 5سال ہوگئے ، ہمیں کیا ملا؟ ہمیں کوئی فائدہ نہیں ملا.
این سی نائب صدر نے کہا”آج مہنگائی عروج پر ہے ، یہاں بے روزگاری ملک کے سب سے زیادہ، یہاں کے لوگوں کو زمینوں سے بے دخل کیا جارہاہے تھا، جن زمینوں پر مالکانہ حقوق دیئے گئے تھے ، یہ حقوق مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے دفعہ370کے ہوتے ہوئے عام لوگوں کو فراہم کئے اور انہیں راتوں راتوں زمینوں کا مالک بنا ڈالا لیکن اب دفعہ370ہٹانے کے بعد موجودہ حکومت کی یہی کوشش ہے کہ کس طرح سے جموں وکشمیر کے عوام سے یہ زمینیں چھینی جائیں“۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں نئے سیاحتی مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی ضرورت :شیخاوت

Next Post

الفاظ کا کھیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

الفاظ کا کھیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.