اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سازگار ماحول کا اسمبلی انتخابات میں فائدہ ملے گا: سونیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-31
in تازہ تریں
A A
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۳۱جولائی

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد سے ماحول کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے حق میں ہے ، اس لیے جن ریاستوں میں اس سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، وہاں انتخابات میں اس کا فائدہ مل سکتا ہے ۔

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

گاندھی نے پارلیمنٹ ہا¶س احاطے میں ایوانِ دستور کے سنٹرل ہال میں بدھ کو کانگریس پارلیمانی پارٹی کی جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر اور اندر کانگریس اپنا پیغام پہنچانے میں پوری طرح کامیاب ہو رہی ہے اور م¶ثر طریقے سے اپنے نظریہ کو لوگوں تک پہنچارہی ہے ۔

کانگریس کی سابق صدر نے کہا کہ جو نئے ممبران منتخب ہوکر آئے ہیں، انہیں بھی متاثر کن انداز میں ہر جگہ پارٹی کا پیغام پہنچانا ہے اور سب کو مل کر کانگریس کو مضبوطی سے آگے بڑھانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے جب ہم پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ کے باہر بھرپور طریقے سے اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے ۔

گاندھی نے حکومت پر کسانوں اور خاص کر نوجوانوں کے سلگتے ہوئے مطالبات کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ بجٹ میں کئی اہم شعبوں میں الاٹمنٹ سے انصاف نہیں کیاجارہا ہے ۔ حکومت بجٹ کے حوالے سے بہت کچھ کہہ رہی ہے لیکن سچ یہ ہے کہ بجٹ کے حوالے سے بڑے پیمانے پر مایوسی ہے ۔

موصوفہ نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور ملک کے عام شہری کو حکومت پر بھروسہ نہیں ہے ، جب کہ پوری سرکاری مشینری ملک کے عوام کو گمراہ کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔

سابق کانگریسی صدر نے کہا”ہمیں امید تھی کہ مودی حکومت لوک سبھا انتخابات میں سیٹ کم ہونے سے سبق سیکھے گی، لیکن وہ اب بھی برادریوں کو تقسیم کرنے اور خوف و دشمنی کا ماحول پھیلانے کی اپنی پالیسی پر قائم ہے ۔ یہ اچھی بات ہے کہ سپریم کورٹ نے صحیح وقت پر مداخلت کی، لیکن یہ عارضی راحت ہے ۔ بیوروکریسی کو آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے لیے قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ آر ایس ایس خود کو ایک ثقافتی تنظیم کہتی ہے لیکن پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ بی جے پی کی سیاسی اور نظریاتی بنیاد ہے ۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حماس کی تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کی تصدیق

Next Post

شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کےلئے کئی اقدام کئے ہیں:سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
جموں کشمیرمیں اچھی حکمرانی اب حقیقت بن چکی ہے: ایل جی سنہا

شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کےلئے کئی اقدام کئے ہیں:سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.