جموں//
جموںکشمیر کے ریاسی ضلع کے بڈوئی علاقے میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر ریاسی کے بڈوئی علاقے میں مقامی لوگوں نے دو مشتبہ افراد کو دیکھا اور اس بارے میں پولیس کو جانکاری فراہم کی ۔
ذرائع کے مطابق پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے فوری طورپر علاقے کومحاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
حکام نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی لوگوں نے ریاسی کے بڈوئی علاقے میں دو مشکوک افراد کو دیکھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض رہائشی اور جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
بتادیں کہ جموں صوبے میں ملی ٹینٹ حملوں میں غیر معمولی اضافہ کے بیچ اب سرحدی علاقوں میں اضافی بی ایس ایف کمپنیوں کی تعیناتی کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق جنگلی علاقوں میں جگہ جگہ فوجی کیمپ بھی بنائے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔