جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہشت گردی کے بڑھتے واقعات :جموں سرحد پر بی ایس ایف کے مزید ۲ہزار اہلکار تعینات

 سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی کو روکنے کیلئے انہیں ’دفاع کی دوسری لائن ‘کے طور پر تعینات کیا جائے گا :حکام 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-28
in اہم ترین
A A
بی ایس ایف کے سپیشل ڈی جی کا ایل او سی کا دورہ

GUREZ, SEP 8 (UNI) :- Special Director General, BSF (Western Command), Y B Khurania, visiting forward areas of Gurez sector to review the operational preparedness of LoC deployed Units, interacted with troops and applauded them for their excellent performance in challenging situations on Saturday. UNI PHOTO- 24U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

نئی دہلی//
حکومت نے دوہزار سے زیادہ اہلکاروں پر مشتمل بی ایس ایف کی دو بٹالین کو اڈیشہ سے نکالنے کا حکم دیا ہے تاکہ ہندوستان،پاکستان سرحد کے ساتھ دہشت گردی سے متاثرہ جموں خطہ میں سیکورٹی کو مضبوط بنایا جاسکے۔
سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو بتایاکہ دونوں یونٹوں کو فوری طور پر انسداد نکسل آپریشن گرڈ سے جموں منتقل کرنے کا فیصلہ جموں صوبے میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دونوں یونٹوں کو جموں علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات کیے گئے اپنے یونٹوں کے پیچھے دفاع کی ’دوسری لائن‘کے طور پر تعینات کیا جاناہے تاکہ سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی کو روکا جاسکے۔
ذرائع نے بتایا کہ ان دونوں یونٹوں کے دستے سانبہ اور جموں پنجاب سرحد کے قریب تعینات رہیں گے۔
ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا’’دو حالیہ میٹنگوں میں سے ایک دہلی میں اور ایک جموں میں ہوئی، جس کی وجہ سے جموں میں بی ایس ایف کی تعیناتی میں اضافہ کرنا پڑا‘‘۔
افسر نے کہا’’اوڈیشہ سے چھتیس گڑھ میں نکسل مخالف کارروائیوں کو تیز کرنے کیلئے بی ایس ایف کی دو بٹالین کو منتقل کرنے کی تجویز تھی، لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب ان یونٹس کو جموں بھیجا جا رہا ہے‘‘۔
بی ایس ایف بھارت کے مغربی حصے میں جموں، پنجاب، راجستھان اور گجرات کے ساتھ چلنے والی بین الاقوامی سرحد کے۲۲۸۹ کلومیٹر سے زیادہ کی حفاظت کرتا ہے۔
جموں خطہ اس سرحد کا۴۸۵ کلومیٹر پر محیط ہے، جو گھنے جنگلات اور پہاڑی علاقوں سے گھرا ہوا ہے۔ جموں میں بین الاقوامی سرحدی علاقے میں بی ایس ایف کی تقریباً ایک درجن بٹالین تعینات ہیں۔
جموں کے علاقے میں سیکورٹی اس سال راجوری ، پونچھ ، ریاسی ، اودھم پور ، کٹھوعہ اور ڈوڈا اضلاع میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد مرکوز ہوگئی ہے ، جس میں۱۱سیکورٹی اہلکاروں اور ایک ولیج ڈیفنس گارڈ ممبر سمیت ۲۲؍ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
گزشتہ ماہ کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع میں دو انکاؤنٹر میں پانچ دہشت گرد مارے گئے تھے۔
عہدیداروں نے کہا کہ ان دونوں بٹالین کے متبادل کی تعیناتی ایک فیصلہ ہے جو بعد میں لیا جائے گا۔
جموں اور بین الاقوامی سرحد کے دیگر حصوں کے ساتھ ’دوسری لائن اور گہرائی‘ والے علاقوں میں بی ایس ایف کے جوانوں کی تعیناتی ایک طویل تجویز کردہ منصوبہ ہے کیونکہ فورس کے افسران اور ماہرین نے نشاندہی کی تھی کہ اس طرح کے بیک اپ سے اندرونی علاقوں میں دراندازی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔
جموں کا علاقہ سرحد پار سرنگوں کے خطرے سے دوچار ہے اور اس کے گھنے جنگلات اور پہاڑی علاقے اسے دہشت گردوں کے لئے عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے خلاف حملے کرنے کے لئے ایک مثالی میدان بناتے ہیں۔
جموں و کشمیر کے ایک سینئر افسر نے کہا ’دوسری لائن‘ کی تعیناتی کے لئے بنیادی ڈھانچہ اگلے چند مہینوں اور سالوں میں تیار کرنا ہوگا اور اس وقت تک ، نئی دو یونٹیں جموں بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کریں گی۔ (ایجنسیاں)
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تین ہفتوں میں۲۰فیصد پنشنروں کی تصدیق ہوئی:حکومت

Next Post

مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے بعد ریاسی میں تلاشی آپریشن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
راجوری میںلگاتار نویں روز بھی دو درجن دیہی علاقوں میں تلاشی کارروائی جاری

مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے بعد ریاسی میں تلاشی آپریشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.