سرینگر/28مئی
وادی کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں ہیں اور گذشتہ شام بھی وادی میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں یکم جون تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں یکم جون تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی بھی توقع ہے ۔
ادھر وادی کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ شام بھی موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس سے بعض مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی۔
دارلحکومت سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت13.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران18.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران11.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران3.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت13.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا