جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کیرن جھڑپ:دو غیر ملکی ملی ٹنٹ ہلاک

اسلحہ اور ایک پاکستانی شناختی کارڈ بر آمد:فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-20
in اہم ترین
A A
کیرن جھڑپ:دو غیر ملکی ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ اور ایک پاکستانی شناختی کارڈ بر آمد:فوج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

سرینگر//
فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کیرن علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جمعرات کو ہونے والی جھڑپ کے دوران دو غیر ملکی ملی ٹنٹ مارے گئے جن کی تحویل سے اسلحہ، جنگی سٹورز اور ایک پاکستانی شناختی کارڈ بر آمد کیا گیا۔
فوج نے کہا کہ غیر ملکی ملی ٹنٹوں کی طرف سے در اندازی کرنے کی کوشش کے بارے میں پولیس کی طرف سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کی انٹلی جنس ایجنسیوں نے تصدیق و تائید کی تھی۔
بتادیں کہ کیرن سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک فوج نے جمعرات کو دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر۲غیر ملکی ملی ٹنٹوں کو مار گرایا۔
ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں اس کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا’’۱۷جولائی کو جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس کی انٹلی جنس ایجنسیوں نے تصدیق کی، کہ غیر ملکی دہشت گردوں کے ایک گروپ کی طرف سے کیرن سیکٹر سے در اندازی کرنے کا امکان ہے ‘‘۔
ترجمان نے کہا’’۱۸جولائی کو قریب ساڑھے بارہ بجے دن وہاں تعینات مستعد فوجی جوانوں نے ایل او سی کے اپنے طرف گھنے پودوں میں دو دہشت گردوں کی نقل و حمل دیکھی‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’در اندازی کرنے والے دہشت گردوں کو چلینج کیا گیا جس پر انہوں نے فائر کیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا‘‘۔انہوں نے کہا’’اس دوران دو سخت گیر غیر ملکی دہشت گردوں کو مارا گیا اور ان کے ساتھ اسلحہ، جنگی سٹورز اور ایک پاکستانی شناختی کارڈ بر آمد کیا گیا‘‘۔
ان کا کہنا ہے کہ انٹلی جنس کی بنیاد پر انجام دیا گیا یہ کامیاب آپریشن فوج، بی ایس ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے درمیان قریبی ہم آہنگی کی ایک اور مثال ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ گذشتہ کچھ ہفتوں کے دوران ایل او سی پر در اندازی کے خلاف تیسرا کامیاب آپریشن تھا جو فوج کے لائن آف کنٹرول کے تقدس کو بحال کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کاشتکار کا ہائی برڈ تربوز تیار کرنے کا خواب ثمر آور ثابت

Next Post

’آئندہ انتخابات میں عبداللہ، مفتی، گاندھی خاندان کو نکال باہر کیا جائے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اہم ترین

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
اہم ترین

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

2025-05-16
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ترال تصادم میںتین مقامی دہشت گرد مارے گئے :پولیس

2025-05-16
کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو
اہم ترین

کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو

2025-05-16
ریاستی درجے کی بحال:’مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے‘: وزیر اعلی
اہم ترین

وزیر دفاع کے ہمراہ بادامی باغ میں بہادر سپاہیوں سے ملاقات کی: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

2025-05-16
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

۳۵ برسوں میں پہلی بار وادی میں سرگرم دہشت گردوں کی تعداد کم ترین سطح پر پہنچ گئی

2025-05-16
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
اہم ترین

’کیا غیر ذمہ دارپاکستان کے پاس جوہری ہتھیار محفوظ ہیں‘؟

2025-05-16
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
Next Post
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب

’آئندہ انتخابات میں عبداللہ، مفتی، گاندھی خاندان کو نکال باہر کیا جائے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.