سرینگر/29 جون
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 29 جون سے 2 جولائی تک کچھ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ اس دوران جموں خطے میں بیشتر مقامات پر صبح کے وقت بارشوں کا امکان ہے ۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں خطے میں 29 جون سے 2 جولائی تک صبح کے وقت خاص طور پر بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ اس دوران وادی میں بھی بعد دوپہر کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں 3 جولائی سے 7 جولائی تک جموں وکشمیر میں بیشتر مقامات پر رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔
محکمے نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ جموں خطے کے چند پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلے آنے اور چند خطرناک مقامات پر زمین کھسکنے اور مٹی کے تودے گر آنے کا بھی امکان ہے ۔
دریں اثنا خشک و گرم موسم کے بیچ وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت20.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت16.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت18.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔