پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

لداخ میں ایل اے سی کے قریب ٹینک حادثے کا شکار، جے سی او سمیت پانچ جوان جاں بحق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-29 - Updated on 2024-06-30
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

سرینگر/ 29 جون
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں جمعہ کی شب حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے قریب ایک ٹینک کو پیش آنے والے حادثے میں ایک جونیئر کمشنڈ افسر (جے سی او) سمیت 5 جوان جان بحق ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ دولت باغ اولڈی کے مندر موڑ علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ٹی 72 ٹینک جسے فوج کے اہلکار چلا رہے تھے دریا عبور کرنے کے دوران غرق آب ہوگیا۔
ذرائع نے کہا”ٹینک میں پانچ فوجی جوان سوار تھے جب یہ حادثہ پیش آیا اور اس حادثے میں پانچوں جوانوں کی موت واقع ہوئی“۔
فائر اینڈ فیوری کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 28 جون 2024 کی شب فوجی تربیتی سرگرمی سے فارغ ہونے کے بعد مشرقی لداخ کے ساسر برنگسا کے قریب دریائے شیوک میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہوا جس میں فوج کا ایک ٹینک پھنس گیا۔
انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی بچاﺅ ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاہم پانی کے بہاﺅ میں تیزی اور سطح میں اضافے کی وجہ سے بچاﺅ آپریشن کامیاب نہ ہوسکا جس کے نتیجے میں ٹینک کا عملہ جان کی بازی ہار گیا۔
پوسٹ میں کہا گیا”فوج مشرقی لداخ میں آپریشن کے دوران پانچ بہادر جوانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتی ہے “۔انہوں نے کہا کہ بچاﺅ آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
دریں اثنا وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس حادثے پر اظہار دکھ کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے ۔
سنگھ نے ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا”لداخ میں ایک ٹینک کو دریا پار کرانے کے دوران پیش آنے والے حادثے ، جس میں ہماری فوج کے پانچ بہادر جوان جاں بحق ہوئے ، پر گہرا دکھ ہوا“۔
ان کا کہنا تھا”ہم قوم کے تئیں اپنے بہادر جوانوں کی مثالی قربانی کو کبھی بھول نہیں سکتے ہیں“۔
وزیر دفاع نے متاثرہ کنبوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا”قوم مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں شری امرناتھ جی یاترا با قاعدہ شروع، پہلا جتھا پوتر گھپا کی طرف روانہ

Next Post

جموں وکشمیر میں۷جولائی تک بارشوں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
Next Post
ہماچل میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری

جموں وکشمیر میں۷جولائی تک بارشوں کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.