پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

گرما میں بھی…!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-06-30
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

ہم جانتے ہیں کہ گرما… موسم گرما میں اس بات پر بات کرنا ممنوع ہے… اس پر بات نہیں کی جانی چاہئے‘ اس پر بات نہیں کی جاتی ہے… لیکن … لیکن کیا کیجئے گا کہ بات ہی کچھ ایسی ہے کہ اس پر بات کرنی پڑ رہی ہے… گرما میں بھی کرنی پڑ رہی ہے ۔ وہ کیا ہے کہ … کہ سرما میں تو ہر روز اور ہر جگہ بجلی کٹوتی کی بات ہوتی ہے… پہلے بجلی سپلائی کا حال پوچھا جاتا ہے… اور پھر آپ کی خیریت دریافت کی جاتی ہے… لیکن …گرما میں تو اس پر کوئی بات ہی نہیں کرتا تھا… اور اس لئے نہیں کرتا تھا کہ… کہ اس کی ضرورت بھی محسوس نہیںہو تی تھی… شہر کیا اور گام کیا ‘ میٹر والے علاقے کیا اور بغیر میٹر کے علاقے کیا… سب علاقو ں میں ‘سب مقامات پر بجلی ہول سیل میں دستیاب رہتی تھی… حقیقی معنوں میں ۷x۲۴ بجلی سپلائی کیا ہو تی ہے… یہ بات ہمیں گرما میں سمجھ آجاتی اور… اور اس لئے کیونکہ ہم اس کا خود مشاہدہ بھی کرتے تھے ‘ اسے دیکھتے بھی تھے … لیکن نہ جانے اب کی بار… اب کے گرما کس کی نظر لگ گئی اور… اور بجلی سپلائی کے حوالے سے گرما… اس جھلستی دھوپ میں بھی تقریباً سرما جیسا حال ہے… گرچہ ہم مانتے ہیں کہ اب سرما میں بھی ماضی کے مقابلے میں بجلی سپلائی میں بہتری نہیں بلکہ بہت زیادہ بہتری آئی ہے… جتنی بہتری سرما میں آئی ہے… اتنی ہی ابتری گرما میں آئی ہے اور… اور کیوںآئی ہے ‘ ہم تو صاحب یہ سمجھنے سے قاصر ہیں… بہت کوشش کی تھی کہ…کہ ہم اس بات کو سمجھ لیں کہ گرما میں بجلی سپلائی کا یہ حال بے حال کیوں ہے‘ لیکن…لیکن ہماری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا ہے… ہاں اتنا ضرور ہے کہ جتنے منہ اتنی باتیں… لوگوں کے منہ بے لگام ہو جارہے ہیں… بے لگام ہو گئے ہیں اور… اور وہ کچھ بھی کہہ رہے ہیں… بجلی کٹوتی کے حوالے سے کہہ رہے ہیں… اب اس میں سچ کیا ہے اور… اور کیا نہیں ہم نہیں جانتے ہیں… سوائے اس ایک بات کے کہ … کہ اپنے گرما … موسم گرما میں … اس گرما گرم موسم میں بھی بجلی کا حال بے حال ہے… اسی طرح جس طرح اس گرم موسم نے ہمارا حال کیا … بے حال کیا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر میں۷جولائی تک بارشوں کا امکان

Next Post

گرین پارک میں ٹیسٹ میچ کی تیاریاں شروع

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post

گرین پارک میں ٹیسٹ میچ کی تیاریاں شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.