جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امر ناتھ یاترا کا آج سے آغاز۔۔۔۔۴۶۰۰ مرد و خواتین یاتریوں پر مشتمل پہلا قافلہ جموں سے کشمیر پہنچ گیا

یاتری آج ننون بیس کیمپ سے گھپا کی طرف پیدل روانہ ہوں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-29
in اہم ترین
A A
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//
وادی کشمیر میں فقیدالمثال سیکورٹی بندوبست کے بیچ سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا ہفتے سے با قاعدہ طور پر شروع ہوگی۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کی صبح جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے زائد از چار ہزار۶۰۰ یاتریوں پر مشتمل پہلے جتھے کو کشمیر کے لئے روانہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے یاتریوں کے محفوظ، با برکت اور روحانی طور پر بھر پور سفر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایل جی نے کہا’’با با امرناتھ جی یاترا کے آشیرواد سے ہر ایک کی زندگی میں امن، خوشی اور خوشحالی آئے ‘‘۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یاتری ہفتے کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بالتل بیس کیمپ اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ننون پہلگام بیس کیمپ سے گھپا کی طرف پیدل روانہ ہوں گے ۔
جموں خطے کے ریاسی میں ماہ رواں کے آغاز میں یاترا بس پر ہونے والے حملے کے پیش نظر یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پوری یونین ٹریٹری میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
یاتریوں کے تحفظ کے لئے یاترا کے روٹس کے گرد و پیش اور اونچی جگہوں پر ہزاروں کی تعداد میں پولیس اور سینٹرول آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے اہلکاروں کے علاوہ فوج کو بھی تعینات کیا گیا ہے جنہیں مستعد رہنے کے سخت ہدایات دئے گئے ہیں۔ننون پہلگام بیس کیمپ سے پوتر گھپا کی یاترا کرنے والے یاتریوں کو جنوبی کشمیر کے کولگام اور اننت ناگ اضلاع سے گذرنا پڑتا ہے جبکہ بالتل بیس کمیپ سے پوتر گھپا کی یاترا کرنے والے یاتریوں کو کولگام، اننت ناگ، پلوامہ، سری نگر، بانڈی پورہ اور گاندر بل اضلاع کو عبور کرنا پڑتا ہے ۔
ادھر شری امرناتھ جی یاترا کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے گذشتہ کئی روز کے دوران اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگیں منعقد کی گئیں۔
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر آر آر سوائن نے جمعرات کو بالتل بیس کیمپ اور جموں اور اودھم پور میں یاتریوں کے ٹھہرنے کے دوسرے اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی فورسز کو ہوشیار رہنے کی ہدایت دی تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے کو ٹالا جا سکے ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی کی صدارت میں جمعرات کو ایک مشترکہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پر امن یاترا کو یقینی بنانے پر بات چیت ہوئی۔
ایک پولیس ترجمان کے مطابق اس میٹنگ کے دوران شیش ناگ اور چندن واڑی روٹس کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوئی۔
دریں اثنا یاتریوں کا پہلا جھتہ جمعہ کو کشمیر پہنچا جہاں یاتریوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ کولگام اطہر عامر نے بتایا کہ یاتریوں کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں اور اور یہاں کے لوگوں میں یاترا کے حوالے سے کافی جوش وخروش دیکھا جا رہا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ یاترا کو تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے یاترا روٹوں پر قریب ۸۰۰سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی ۵۰۰؍اضافی کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا میں’نیٹ‘ معاملے پر اپوزیشن کا ہنگامہ‘ کارروائی پیر تک ملتوی

Next Post

جموں وکشمیر میں۵جولائی تک بارشوں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
ہماچل میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری

جموں وکشمیر میں۵جولائی تک بارشوں کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.