پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لوک سبھا میں’نیٹ‘ معاملے پر اپوزیشن کا ہنگامہ‘ کارروائی پیر تک ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-29
in اہم ترین
A A
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی//
لوک سبھا میں جمعہ کو قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ برائے میڈیکل ایجوکیشن (این ای ای ٹی،یوجی) کے معاملے پر اپوزیشن کے زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پیر کی صبح۱۱بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
اس سے قبل صبح۱۱بجے بھی اسی معاملے پر اپوزیشن ارکان کے ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی دوپہر ۱۲بجے تک ملتوی کر دی گئی تھی۔
دوپہر۱۲بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ اس پر اسپیکر اوم برلا نے ارکان سے کہا کہ وہ پرسکون رہیں اور ترنمول کانگریس کے رکن ایس کے نورالاسلام کے لوک سبھا رکن کے طور پر حلف لینے کی کارروائی مکمل ہونے دیں۔
برلا نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے ارکان کو بتائیں کہ انہیں کب کھڑا ہونا ہے اور کب نہیں۔
اسلام کے حلف اٹھانے کے بعد اپوزیشن ارکان نے پھر شور مچانا شروع کردیا۔ کانگریس، ترنمول کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے ارکان ایوان کے بیچ میں آئے اور ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی شروع کردی۔ اپوزیشن ارکان کہہ رہے تھے کہ طلبہ کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ وہ نعرے لگا رہے تھے ، طلباء کو انصاف دو، ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر فوری بات کی جائے ۔ وہ وزیر تعلیم کی برطرفی کا بھی مطالبہ کر رہے تھے ۔
برلا نے کئی بار اراکین کو پرسکون رہنے اور اپنی اپنی نشستوں پر جانے کو کہا، لیکن اپوزیشن اراکین نے ان کی بات نہیں سنی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹروں نے یہاں کے ارکان کو نعرے لگانے کے لیے منتخب نہیں کیا ہے ۔ ایوان اور سڑک میں فرق ہونا چاہیے ۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکر نے کچھ قانون سازی کا کام کروایا۔
اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت ہر مسئلہ پر بات چیت کے لیے تیار ہے ۔ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے بعد کسی بھی مسئلے پر بات کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس طرح ہنگامہ آرائی نہ کرے ۔ اپوزیشن ایوان کی کارروائی منصوبے کے مطابق نہیں چلنے دینا چاہتی۔ یہ پارلیمانی جمہوریت کے لیے مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اراکین کو اپنے خیالات کے اظہار کے لیے کافی وقت دیا جائے گا۔ حکومت ہر چیز کا جواب دے گی۔
رجیجو کے بیان کے باوجود اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی جاری رکھی۔ اس پر برلا نے کہا کہ وہ دوبارہ درخواست کرتے ہیں کہ اراکین اپنی اپنی نشستوں پر جائیں۔ ایوان کے قانون سازی کے کام کو آسانی سے چلانے میں تعاون کریں۔ لوک سبھا اسپیکر نے اپوزیشن اراکین سے کہا’’آپ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث نہیں کرنا چاہتے ‘‘۔
اس کے بعد بھی جب اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی جاری رکھی تو برلا نے ایوان کی کارروائی پیر کی صبح ۱۱بجے تک ملتوی کر دی۔
قبل ازیں جب ایوان کی کارروائی۱۱بجے شروع ہوئی تو ارکان نے نیٹ یو جی کے سوالیہ پرچہ کے لیک ہونے کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے ہنگامہ کیا۔ وہ ایوان میں اس مسئلہ پر فوری بحث کا مطالبہ کر رہے تھے ۔
قبل ازیں اسپیکر نے ضروری دستاویزات ایوان میں پیش کیں۔ اس دوران اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی جاری رکھی جس پر برلا نے ایوان کی کارروائی دوپہر۱۲بجے تک ملتوی کر دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بائیڈن-ٹرمپ پہلا صدارتی مباحثہ، بائیڈن کی مایوس کن کارکردگی

Next Post

امر ناتھ یاترا کا آج سے آغاز۔۔۔۔۴۶۰۰ مرد و خواتین یاتریوں پر مشتمل پہلا قافلہ جموں سے کشمیر پہنچ گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل

امر ناتھ یاترا کا آج سے آغاز۔۔۔۔۴۶۰۰ مرد و خواتین یاتریوں پر مشتمل پہلا قافلہ جموں سے کشمیر پہنچ گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.