اقوام متحدہ/۶۶مئی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس سال پیانگ یانگ کے متعدد میزائل لانچوں کے تناظر میں شمالی کوریا پر پابندیوں کو مزید سخت کرنے کے لیے جمعرات کو ووٹ دے گی۔ امریکہ نے اس تجویز کا مسودہ تیار کر لیا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی اسپوتنک نے بدھ کو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کل ہونے کی توقع ہے ۔
شمالی کوریا نے گزشتہ روز پیانگ یانگ کے علاقے سنان سے بحیرہ جاپان کی جانب تین بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا ۔ایجنسی کے ذریعہ حاصل کئے گئے مسودے کی کاپی کے مطابق اس تجویز میں شمالی کوریا کے نیوکلیائی ہتھیار یا بیلسٹک میزائل پروگرام میں کردار ادا کنے والے جہازوں پر بھی پابندیوں کو مزید سخت کیا جائے گا۔
اس طرح کے اقدامات سے شمالی کوریا کو معدنی ایندھن، معدنی تیل اور ان کی کشید کی دیگر مصنوعات کے ساتھ ساتھ بٹومینس مادے ، معدنی موم اور گھڑیوں کے برآمدات پربھی پابندی عائد کی جائے گی۔ اسی طرح یہ قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام ارکان پر ان مصنوعات کی درآمدات پر بھی پابندی عائد کر دے گی۔
اس قرارداد کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک پر شمالی کوریا کو براہ راست یا بالواسطہ تمباکو یا دیگر تمباکو کی مصنوعات بھیجنے پر بھی پابندی ہوگی۔ اسی طرح اس قرارداد کے مطابق سلامتی کونسل کے رکن ممالک شمالی کوریا سے ٹیکنالوجی سے متعلق خدمات حاصل نہیں کریں گے ۔ اس کے علاوہ رکن ممالک سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق ممنوعہ اشیاءکو ضبط اور ٹھکانے لگانے کے مجاز ہوں گے