پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ایگزٹ پولز منظم کرائے گئے ہیں‘مودی جا رہے ہیں:کانگریس

‘انڈیا اتحاد کو یقینی طور پر کم از کم ۲۹۵سیٹیں ملیں گی ‘جو ایک واضح اور فیصلہ کن اکثریت ہوگی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-02
in مقامی خبریں
A A
ایگزٹ پولز منظم کرائے گئے ہیں‘مودی جا رہے ہیں:کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

نئی دہلی//
کانگریس نے ووٹنگ کے سات مرحلوں کی تکمیل کے بعد سامنے آنے والے ایگزٹ پولز کو ایک نفسیاتی کھیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب منظم ہے اور انڈیا اتحاد۲۹۵سے زیادہ سیٹیں جیت رہا ہے ۔
کانگریس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج جئے رام رمیش نے ایگزٹ پولز کے نتائج کے بعد کہا کہ انڈیا اتحاد کی جیت یقینی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی۴جون کو اقتدار سے باہر ہو رہے ہیں۔
مودی کا نام لئے بغیر کانگریس کے لیڈر نے کہا’’جو شخص۴جون کو باہر ہونے والا ہے ، اس نے ان ایگزٹ پولز کو منظم کرایا ہے ۔ انڈیا اتحاد کو یقینی طور پر کم از کم ۲۹۵سیٹیں ملیں گی … ایک واضح اور فیصلہ کن اکثریت‘‘۔
مودی کو سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم بتاتے ہوئے انہوں نے کہا’’اس دوران سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم تین دن تک آرام سے رہ سکتے ہیں۔ یہ سب نفسیاتی کھیل ہے جس میں انہوں نے مہارت حاصل کر لی ہے لیکن اصل نتائج ان سے بہت مختلف ہوں گے ۔ بدلے گا ہندوستان، انڈیا اتحاد جیتے گا‘‘۔
اس سے پہلے کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا اتحاد اس عام انتخابات میں کم از کم۲۹۵لوک سبھا سیٹیں جیت رہا ہے ۔
کھڑگے نے آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر انڈیا اتحاد کے سرکردہ لیڈروں کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ اتحاد لیڈروں سے موصول ہونے والی معلومات اور اس کی بنیاد پر کیے گئے تخمینے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انڈیا اتحاد۲۹۵سے زیادہ سیٹیں جیتنا یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد اس سے زیادہ سیٹیں جیت رہا ہے لیکن وہ۲۹۵سے کم سیٹیں نہیں جیت رہا ہے ۔
کانگریس کے صدر نے کہا کہ انڈیا اتحاد کے رہنماؤں کی تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس میٹنگ میں سب سے اہم مسئلہ جو زیر بحث آیا وہ یہ تھا کہ ووٹوں کی گنتی کے دن کیا حکمت عملی اپنائی جائے ۔ اس حوالے سے تمام جماعتوں کے قائدین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
کھڑگے نے کہا کہ میٹنگ میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ انتخابات کے دن کس طرح کی حکمت عملی اپنائی جائے ، اس پر اتحاد کے تمام لیڈروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی تمام پارٹیاں اپنے کارکنوں کو اس کے لیے تیار کر رہی ہیں۔
میٹنگ میں کھڑگے ، کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی، راہل گاندھی، کے سی وینوگوپال، پرینکا گاندھی واڈرا، سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو، رام گوپال یادو، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شرد پوار، جتیندر اوہاد، عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان، سنجے سنگھ، راگھو چڈھا، ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو، آر جے ڈی کے تیجسوی یادو، سنجے یادو، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے چمپئی سورین، مسز کلپنا سورین، نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ڈی راجا، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیتارام یچوری، شیوسینا ادھو گروپ کے انل دیسائی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ایم ایل) کے دیپانکر بھٹاچاریہ اور وی آئی پی کے مکیش ساہنی نے شرکت کی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیشنل کانفرنس کشمیر میں تینوں نشستوں پر کامیاب ہو گی

Next Post

ہم بہت جلد غیر ملکی دہشت گردوں کو مکمل طور پر شکست دیں گے:سوائن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
آر آر سوائن کو ڈی جی پولیس کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

ہم بہت جلد غیر ملکی دہشت گردوں کو مکمل طور پر شکست دیں گے:سوائن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.