جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سپریم کورٹ کا ووٹنگ ڈیٹا ویب سائٹ پر ڈالنے کی درخواست پر غور کرنے سے انکار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-24
in تازہ تریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/24 مئی

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے سخت اعتراض کے بعد لوک سبھا انتخابات کے دوران پولنگ کے 48 گھنٹے بعد ہر پولنگ اسٹیشن پر ڈالے گئے ووٹوں کے ڈیٹا سے متعلق ویب سائٹ فارم 17 ۔ سی کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈالنے کے مطالبے والی درخواست پر جمعہ کو سماعت کرنے سے انکار کر دیا ۔

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس ستیش چندر شرما پر مشتمل بنچ نے غیرسرکاری تنظیم ( این جی او ) ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا اور اسے پہلی نظر میں شک اور اندیشے پر مبنی قرار دیا۔

بنچ نے عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ دشینت دوے اور اے ایم سنگھوی سے کہا ”ہم میرٹ پر کچھ نہیں کہہ رہے ہیں…. لیکن اس وقت آپ کے پاس کوئی اچھا کیس نہیں ہے “۔

بنچ نے مزید کہا”ہمیں اسے زیر التوا رکھنے دیں۔ ہم مناسب وقت پر اس کی تحقیقات کریں گے ۔ متعلقہ حکام (الیکشن کمیشن کے ) پر اعتماد کریں“۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل منیندر سنگھ نے دلیل دی کہ یہ درخواست انتخابی عمل کے دوران دائر کی گئی کارروائی کے غلط استعمال کا ایک کلاسک کیس ہے ۔

سپریم کورٹ کے روبرو انہوں نے کہا کہ درخواست شکوک و شبہات اور انتخابی عمل کی سالمیت پر جھوٹے الزامات پر مبنی ہے ۔ یہ بھی دلیل دی گئی کہ اس نے (درخواست گزار) الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز منسلک کر دی ہے لیکن 26 اپریل کا فیصلہ منسلک نہیں کیا ہے ۔ اس دن عدالت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) کے ساتھ وی وی پی اے ٹی کی گنتی کی تصدیق سے متعلق ان کی درخواست پر غور کیا تھا۔ انہوں نے درخواست گزاروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی استدعا کی۔

اس پر درخواست گزاروں کے وکلاءنے عدالت کے روبرو کہا کہ مفاد عامہ کی درخواستوں میں قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔تاہم بنچ نے کہا کہ ان دنوں پی آئی ایل ‘پبلسٹی’ درخواستیں بن گئی ہیں۔

بنچ نے درخواست گزاروں سے پوچھا کہ انہوں نے 16 مارچ (جب انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا تھا) سے پہلے اس معاملے کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیوں نہیں کیا۔ اس پر درخواست گزاروں کے وکلاءکا کہنا تھا کہ معلومات صرف اس وقت دستیاب ہوئیں جب انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں انکشافات کیے گئے ۔

اس معاملے میں سپریم کورٹ نے 17 مئی کو الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا کہ وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے ہر مرحلے کے 48 گھنٹے بعد تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ریکارڈ کیے گئے ووٹوں کے اعدادو شمار کو کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرے ۔

الیکشن کمیشن نے 22 مئی کو سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویب سائٹ پر فارم 17 سی (ہر پولنگ اسٹیشن پر ڈالے گئے ووٹوں کا اکانٹ) اپ لوڈ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ فارم کے ساتھ شرارت ہوسکتی ہے ۔ فارم کی تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا امکان ہے ۔ اس طرح، یہ ’بہت زیادہ تکلیف اور عدم اعتماد‘کا سبب بن سکتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ، راجوری لوک سبھا حلقہ پولنگ کے لئے تیار

Next Post

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو کسی بھی قیمت پر حاصل کریں گے :شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو کسی بھی قیمت پر حاصل کریں گے :شاہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.