پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو کسی بھی قیمت پر حاصل کریں گے :شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-24 - Updated on 2024-05-25
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

آراہ/۲۴ مئی

مرکزی وزیر داخلہ‘ امیت شاہ نے جمعہ کے روز کہا کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو کسی بھی قیمت پر حاصل کیا جائے گا

متعلقہ

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

شاہ نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے تک پہلے ہی 310 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

شاہ نے جمعہ کو بہار کے آرا ہ میں ایک عوامی ریلی کے دوران اعلان کیاکہ لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے تک مودی جی پہلے ہی 310 سیٹیں جیت چکے ہیں۔ لالو اور راہل کا مکمل صفایا ہو چکا ہے۔ بہار میں مغرور اتحاد اس بار اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے گا ۔

شاہ نے کانگریس اور اس کے اتحادیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی دھمکیاں دے کر شہریوں کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کہا کہ بی جے پی کسی بھی چیز سے نہیں ڈرتی ہے۔

پی او جے کے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ہم اسے کسی بھی قیمت پر واپس حاصل کریں گے۔

شاہ نے کہا”یہ کانگریسی رہنما لالو جی، یہ مغرور اتحاد ہمیں یہ کہہ کر ڈرانے کی کوشش کرتا ہے کہ پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے اور وہ پی او کے (پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر) کے بارے میں بات نہیں کرتے۔ میں لالو یادو اور ان کی کمپنی کو بتانے آیا ہوں کہ ہم بی جے پی والے پاکستان کے ایٹم بم سے نہیں ڈرتے“۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا”پی او کے (پاکستان کا زیر قبضہ جموں و کشمیر) ہمارا ہے، اور ہم اسے لے لیں گے۔ یہ بی جے پی کا عزم ہے“۔

دفعہ 370 کی منسوخی پر روشنی ڈالتے ہوئے شاہ نے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا۔

شاہ نے کہا”برسوں تک اس کانگریس پارٹی نے آرٹیکل 370 کو ایک بچے کی طرح پالا۔ 5 اگست 2019 کو وزیر اعظم مودی نے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا اور اس ملک سے دہشت گردی کے نشان کو ہمیشہ کے لئے مٹا دیا“۔

رام مندر کے معاملے پر خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کانگریس اور لالو پرساد یادو پر دہائیوں سے اس کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا۔

وزیر داخلہ کاکہنا تھا”اس کانگریس پارٹی اور لالو جی نے 70 سال تک رام مندر کو روکا۔ آپ نے مودی جی کو دوسری بار وزیر اعظم بنایا اور صرف پانچ سال میں مودی جی نے مقدمہ جیت لیا، سنگ بنیاد رکھا اور جنوری میں انہوں نے پران پرتیشتھا کی تقریب کامیابی سے کی“۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ کا ووٹنگ ڈیٹا ویب سائٹ پر ڈالنے کی درخواست پر غور کرنے سے انکار

Next Post

کاش یہ آخری الیکشن ہو!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے
تازہ تریں

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

2025-05-12
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
تازہ تریں

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

2025-05-12
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
تازہ تریں

دھماکہ خیز اشیا کوناکارہ بنانے کے بعد لوگوں کو گھر واپس جانے کی اجازت

2025-05-12
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
تازہ تریں

سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-12
بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال
تازہ تریں

بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال

2025-05-12
ہندوستانی ٹیم ایک یا دو کھلاڑیوں پر منحصر نہیں ہے: بانگر
تازہ تریں

الجھن میں پھنسے رشبھ پنت اپنا بہترین کھیل بھول گئے : سنجے بنگر

2025-05-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

کاش یہ آخری الیکشن ہو!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.