اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کاش یہ آخری الیکشن ہو!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-05-25
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

کہا جا رہا ہے کہ اگر بی جے پی تیسری بار اقتدار میں آگئی تو… تو یہ ملک میں آخری چناؤ‘ آخری انتخابات ہوں گے …ہم نہیں جانتے ہیں کہ اس بات ‘ ان خدشات میں کتنی سچائی ہے… سچائی ہے بھی یا نہیں… لیکن… لیکن ہم چاہتے ہیں کہ …کہ ایسا ہی ہو اور یہ ملک میں آخری الیکشن ہو… اس کے بعد ملک میں کوئی الیکشن نہ ہو … لوک سبھا کا اور… اور نہ کسی اسمبلی کا… حتیٰ کہ پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کا بھی الیکشن نہ ہو… ہاں ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں ڈکٹیٹر شپ ہو ‘ تانا شاہی ہو… کوئی جمہوریت نہ … جب ڈکٹیٹر شپ اور تانا شاہی ہو گی تو… تو ملک میں جمہوریت نہیں ہو گی… جب ملک میں جمہوریت نہیں ہو گی تو… تو الیکشن نہیں ہو ں گے… لوک سبھا کے الیکشن ہوں گے اور… اور نہ اسمبلی انتخابات ہوں گے…اور جب انتخابات نہیں ہوں گے تو… تو پھر انتخابی مہم بھی نہیں ہو گی… جب انتخابی مہم نہیں ہو گی تو… تو انتخابی جلسے اور ریلیاں بھی نہیں ہوں گی… جب انتخابی جلسے اور ریلیاں نہیں ہوں گی تو… تو پھر تقاریر بھی نہیں ہوں گی… جب تقاریر نہیں ہوں گی تو… تو کسی خاص قوم کو مذہب کے نام پر نشانہ بھی نہیں بنایا جائیگا … کسی قوم کو مذہب کے نام پر نیچا نہیں دکھایا جائیگا… کسی قوم کو مذہب کے نام پر وہ سب کچھ سننا نہیں پڑے گا … جس کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہو… جو سچائی سے دور نہیں بلکہ بہت دور ہو… جب کسی قوم کو مذہب کے نام پر نشانہ نہیں بنایاجائیگا تو… تو ملک میں مذہب کے نام پر کوئی تقسیم نہیں ہو گی… جب ملک میں مذہب کے نام پر کوئی تقسیم نہیں ہو گی تو… تو ملک کی مختلف مذہبی برادریوں میں تناؤ نہیں ہو گا… نفرت نہیں ہو گی‘ کوئی ٹکراؤ نہیں ہو گا… کوئی لڑائی ‘کوئی جھگڑا نہیں ہوگا… جب کوئی لڑائی اور جھگڑا نہیں ہو گا تو… تو ملک میں مذہب کے نام پر کوئی تقسیم نہیں ہو گی … کوئی فرقہ وارانہ تناؤ نہیں ہو گا…مذہبی رواداری ہو گی… مذہبی رواداری ہوگی تو…تو امن ہو گا… امن ہو گا تو ترقی ہو گی… ترقی ہو گی تو خوشحالی ہو گی… خوشحالی ہو گی تو… توکوئی بھوکے پیٹ نہیں سوئے گا… جب کوئی بھوکے پیٹ نہیں سو ئے گا تو… تو ہر کوئی سکون کی نیند سوئے گا… ایسی نیند جس میں روٹی ‘کپڑا اور نہ مکان کی کوئی ٹینشن ہو گی… بالکل بھی نہیں ہو گی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو کسی بھی قیمت پر حاصل کریں گے :شاہ

Next Post

شجر ممنوعہ کی نئی پیوند کاری !

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

شجر ممنوعہ کی نئی پیوند کاری !

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.