منگل, جون 24, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

جناب ہمیں بھی سمجھائیے …پلیز!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-06-24
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قائد ثانی کا تیز ہوتا لب و لہجہ

آپریشن سندور:اور سچ سامنے آہی گیا

دو باتیں :پہلی بات یہ ہے کہ ہمارا… ہم لوگوں کا جاننا اور ماننا ہے کہ سیاستدان اچھے نہیں بلکہ گندے بندے ہو تے ہیں … یہ چور اچکوں اور لٹیروں سے بھی گئے گزرے ہو تے ہیں… بدعنوانیوں میں ان کا کئی ثانی نہیں ہو تا ہے… ظلم کرنے پر آجائیں تو … تو چنگیز خان بھی پسینہ پسینہ ہو جائے ۔دوسری بات یہ کہ حج یا عمرہ کی ادائیگی کا تعلق پیسوں سے نہیں بلکہ تقدیر اور قسمت سے ہے… جس کو بلاوا آجائیگا وہیں حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرتا ہے ۔ بظاہر ان دو باتوں کا آپس میں کوئی جوڑ‘ کوئی تعلق نہیں ہے اور… او ر بالکل بھی نہیں ہے … لیکن تعلق ہے… تعلق ہے ۔ ہم نے کچھ دن پہلے ایک سیاستدان کو عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرتے ہوئے دیکھا… اس میں کوئی انوکھی بات نہیں ہے… انوکھی بات یہ ہے کہ ہم میں سے اگر کوئی حج یا عمرہ پر جائے اور… اور خانہ کعبہ کو چھو لے یا خانہ کعبہ کی دیوار پر ہاتھ پھیر سکے تو… تو ہم اس کو خوش قسمت سمجھتے ہیں… ہم سمجھتے ہیں کہ اس کی زندگی کا میاب ہو گئی… لوگ اس کی قسمت پر رشک کرتے ہیں… اسے خوس قسمت سمجھتے ہیں… خانہ کعبہ کی دیوار کو محض چھونے سے اسے خوش قسمت سمجھا جاتا ہے… کچھ دن پہلے پاکستان کے وزیر اعظم‘شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے کے آخرپر عمرہ کی سعادت حاصل کر تے ہیں… اس دوران ان کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا اور شبہاز شریف خانہ کعبہ کے اندر داخل ہو گئے … خانہ کعبہ کے اندر! … یہ سوچتے ہی ہمارا پورا وجود لرز جاتا ہے… ہم عام لوگوں کیلئے تو خانہ کعبہ کا دیدار ہی سب کچھ ہے… اس کی دیوار کو چھو لیں توہم خود کو خوش قسمت ترین سمجھتے ہیں…اور ایک شہباز شریف ہیں ‘ وہ سیاستدان ہیں‘ ایسے سیاستدان جن کو کئی کرپشن کیسوں کا سامنا رہا ہے‘ ایسے سیاستدان جنہیں چور اور اچکا سمجھا جاہے… جنہیں ایک اچھا مسلمان اور نہ اچھا انسان سمجھاتا ہے اور… اور یہ اچھا مسلمان اور نہ اچھاانسان جو کہ ایک سیاستدان بھی ہے… خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت حاصل کرتا ہے… یہ کس کا کھیل ہے‘ تقدیر کا قسمت کا‘ طاقت کا یا پھر رب کعبہ کا؟اللہ میاں کی قسم… اسی رب کعبہ کی قسم ہماری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا ہے… بالکل بھی نہیں آرہا ہے… اگر آپ کی سمجھ میں کچھ آرہا ہے تو… تو پلیز ہمیں سمجھائے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپریشن سندھو:اب تک ۸۲۷ بھارتی شہریوں کو ایران سے بحفاظت واپس وطن لایا گیا

Next Post

ایران اسرائیل جنگ اور اقوم متحدہ کی بے بسی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

قائد ثانی کا تیز ہوتا لب و لہجہ

2025-06-22
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور:اور سچ سامنے آہی گیا

2025-06-21
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

صدر ٹرمپ …؟؟؟

2025-06-20
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

2025-06-19
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہم سچ میں نا سمجھ ہیں!

2025-06-18
سچ تو یہ ہے

طیارہ حادثہ: جسے اللہ رکھے…!

2025-06-15
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

گرما میں بھی…!

2025-06-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری…

2025-06-13
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

ایران اسرائیل جنگ اور اقوم متحدہ کی بے بسی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.