راجوری؍۳۰؍اکتوبر
ضلع راجوری کی سب ڈویژن کوٹرنکہ کے جگلانو علاقے میں جمعہ کی شام ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک سینئر استاد جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔
جی این ایس کے مطابق، حکام نے بتایا کہ گھاس سے لدی ٹاٹا موبائل گھر کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے میں محمد امین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ وہ مڈل اسکول مدار میں سینئر ٹیچر اور ادارے کے سربراہ کے طور پر تعینات تھے۔ ان کے بیٹے محمد اشائق ولد محمد امین کو شدید چوٹیں آئیں۔
زخمی نوجوان کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں)









