سرینگر//
جموں وکشمیر میں ہفتے کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جان یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت۵ء۳ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی۱۰کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر میں ہفتے کی صبح۸بجکر ۳۵منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت ۵ء۳ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی۱۰کلو میٹر تھی۔
تاہم اس زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے ۔