پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے :محبوبہ مفتی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-10
in مقامی خبریں
A A
کشمیر فائلز سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی/محبوبہ مفتی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

سرینگر//
پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ‘ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے ۔
محبوبہ نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ۔
پی ڈی پی صدر کا کہنا تھا’’اننت ناگ، راجوری ، پونچھ میں انکائونٹر ہو رہے ہیں یہ مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھنے کے لئے ایک ماحول تیار کیا جا رہا ہے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
محبوبہ نے کہا’’لوک سبھا الیکشن کے جو تین مرحلے ہوئے ان میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے کیونکہ اب ہند و مسلمان جھگڑا، منگل سوترا وغیرہ جیسی مذہبی منافرت کی باتیں لوگوں میں نہیں چلتی ہیں‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا’’لوگوں میں اب کانگریس کی۳۰لاکھ نوکریاں‘ خواتین کو۵۰فیصد ریزرویشن وغیرہ جیسی باتیں چلتی ہیں‘‘۔
محبوبہ نے کہا کہ لوگ سمجھ گئے ہیں کہ بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑنا چاہتی ہے وہ لوگوں کا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا’’مجھے یقین ہے کہ لوگ جاگ گئے ہیں وہ اب بی جے پی کی حکومت نہیں بننے دیں گے کیونکہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آگئی تو وہ آئین کو ختم کرے گی‘‘۔
سوپور پولیس کی نیشنل کانفرنس کو دی گئی نوٹس کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا’’پولیس اور انتظامیہ کو غیر جانبدار ہونا چاہئے مجھے بھی کئی علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی‘‘۔
پی ڈی پی صدر نے کہا’’بی جے پی کی پراکسی جماعتوں کو سپورٹ کرنے کیلئے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی نقل و حمل کو محدود کیا جا رہا ہے‘‘۔
جنوبی کشمیر اور پونچھ،راجوری میں انکائونٹر ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر پی ڈی پی صدر نے کہا’’محبوبہ مفتی کو پارلیمنٹ سے دور رکھنے کیلئے ایسا ماحول تیار کیا جا رہا ہے کہ لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے نہ نکلیں‘‘۔انہوں نے کہا’’یہ لوگ کہتے تھے کہ ملی ٹنسی ختم ہوئی ہے لیکن اچانک انکائونٹر کہاں سے آگئے ایسے حالات پر لوگ انگلی اٹھا رہے ہیں‘‘۔
پونچھ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا’’پونچھ حملے کی ہم مذمت کرتے ہیں لیکن وہاں پکڑ دھکڑ جاری ہے اور ہمارے۷۰سالہ بلاک صدر عظیم ملک کو گرفتار کیا گیا اور اب تک ۳۰سے۴۰؍افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ‘‘۔
محبوبہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اس سلسلے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۴ جون کو انڈیا الائنس حکومت بنائے گی: وانی

Next Post

جموں میں کشمیری پنڈت ووٹروں کیلئے۲۳پولنگ مراکز قائم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
کرگل پہاڑی ہل کونسل کی ۲۶ نشستوں کیلئے آج ووڈ ڈالے جا رہے ہیں

جموں میں کشمیری پنڈت ووٹروں کیلئے۲۳پولنگ مراکز قائم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.