بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پٹرول 9.5 روپے اور ڈیزل 7 روپے سستا:وزیر خزانہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-21
in تازہ تریں
A A
حکومت عوامی فلاح و بہبود پر اخراجات میں اضافہ کررہی ہے: سیتا رمن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

نئی دہلی/۲۱مئی
حکومت نے مہنگائی سے پریشان ملک کے لوگوں کو راحت دینے کرنے کے مقصد سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب۵ء۹روپے فی لیٹر اور۷ روپے فی لیٹر کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس کے ساتھ پردھان منتری اجولا یوجنا کے استفادہ کنندگان کو ایل پی جی پر فی سلنڈر ۲۰۰روپے کی سبسڈی بھی دی جائے گی اور سیمنٹ، اسٹیل اور پلاسٹک کی مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج یہ اعلان کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار سنبھالتے ہی مودی حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہو گئی ہے ۔ غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کی مدد کیلئے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں مودی حکومت کے دور میں اوسط مہنگائی پہلے کی حکومتوں کے مقابلے میں کم رہی ہے ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے غریب اور عام لوگوں سے کیے گئے وعدے کے مطابق آج کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں جس میں پیٹرول پر ۸روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر ۷روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کم کی گئی ہے ۔
اس کمی کے بعد پیٹرول۵ء۹روپے فی لیٹر اور ڈیزل۷روپے فی لیٹر سستا ہو جائے گا۔ اس کٹوتی کی وجہ سے حکومت کو تقریباً ایک لاکھ روپے سالانہ کے ریونیو کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے نومبر میں ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے دوران ویٹ میں کمی نہ کرنے والی تمام ریاستی حکومتوں سے ویٹ کم کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ریاستی حکومتوں کو بھی عام لوگوں کو راحت فراہم کرنی چاہئے ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سال پردھان منتری اجولا یوجنا کے استفادہ کنندگان کو ایک سال میں۱۲سلنڈر کیلئے ۲۰۰ روپے فی سلنڈر کی سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سے نو کروڑ مستفیدین کو فائدہ ہوگا اور اس سے ۶۱۰۰کروڑ روپے کی آمدنی متاثر ہوگی۔
سیتا رمن نے کہا کہ اس کے ساتھ درآمد پر منحصر پلاسٹک کی مصنوعات کے خام مال پر کسٹم ڈیوٹی بھی کم کی جا رہی ہے ۔ اس سے اس کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ لوہے اور اسٹیل کے خام مال پر کسٹم ڈیوٹی کو معقول بنایا جا رہا ہے جس سے اسٹیل کے خام مال پر درآمدی ڈیوٹی کم ہو جائے گی۔ سیمنٹ کی دستیابی بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے اس کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رام بن میں منہدم ٹنل سے اب تک چار لاشیں بر آمد

Next Post

کانگریس کا چنتن شیور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
تازہ تریں

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

2025-07-02
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
تازہ تریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2025-07-02
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

کانگریس کا چنتن شیور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.