منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’انڈیا الائنس جموںکشمیر کی تمام پانچ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی‘

لوگ بے روزگاری، سمارٹ میٹر وغیرہ جیسے مسئلوں سے پریشان ہیں:کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-28
in اہم ترین
A A
وقار رسول پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مقرر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر/۲۷؍اپریل
جموںکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر‘ وقار رسول وانی کا دعویٰ ہے کہ انڈیا الائنس جموںکشمیر کی تمام پانچ لوک سبھا سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔
وانی نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے رام بن کے پرنوٹ علاقے میں زمین دھنسنے سے جن کے مکان تباہ ہوئے ہیں ان کو سٹیٹ اراضی فراہم کرنے اور ان کو پنچایت گھر سے کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کانگریس یونٹ صدر ہفتے کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
لوک سبھا انتخابات کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وقار رسول نے کہا’’انڈیا الائنس جموں وکشمیر اور لداخ کی تمام۶سیٹوں پر کامیاب ہوگی‘‘۔انہوں نے کہا’’جموں اور لداخ کی تینوں سیٹوں پر کانگریس کامیاب ہوگی جبکہ کشمیر کی تین سیٹیں نیشنل کانفرنس حاصل کرے گی‘‘۔
وانی کا کہنا تھا’’لوگ بے روزگاری، سمارٹ میٹر وغیرہ جیسے مسئلوں سے پریشان ہیں اور پڑھے لکھے نوجوان لڑے لڑکیاں دُکھی ہیں‘‘۔
اننت ناگ‘پونچھ راجوری سیٹ کے الیکشن موخر کرنے کے بارے میں کانگریس صدر نے کہا کہ یہ مطالبہ بی جے پی کی اے بی سی ٹیموں نے کیا ہے کیونکہ ان کو اس نشست پر اپنی ہار نظر آ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ ان ٹیموں پر اپنا غصہ نکالیں گے ۔
آغا روح اللہ کی تاریخ پیدائش کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا’’آغا روح اللہ صاحب نے تین بار اسمبلی الیکش لڑا ہے ، تینوں بار الیکشن جیتے ہیں، وزیر بھی رہے ہیں اور یہ لوک سبھا انتخابات بھی لڑیں گے اور کامیاب بھی ہوں گے‘‘۔
کانگریس یونٹ صدر نے کہا’’رام بن کے پرنوٹ میں ایک کلو میٹر کا مربع علاقہ دھنس گیا ہے جس سے زائد از تیس مکان زمین میں دب گئے ہیں، مکینوں کو ایک مقامی پنچایت گھر میں منتقل کیا گیا جو نا کافی ہے ‘‘۔
وانی نے حکومت سے اپیل کی کہ متاثرین کو ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے تحت فنڈ واگذار کئے جائیں اور ان کو پنچایت گھر سے دوسری جگہ جہاں ان کو دو چار کمرے مل جائیں، منتقل کیا جائے ۔
کانگریس یونٹ صدر نے کہا’’حکومت کو چاہئے کہ وہ متاثرین کو مکان بنانے کیلئے سٹیٹ اراضی فراہم کرے اور ان کو مکان تعمیر کرنے کیلئے مالی امداد بھی فراہم کریں‘‘۔ان کا کہنا ہے کہ متاثرین کو کپڑے کے ٹینٹ، کمبل،برتن جیسی چیزیں فراہم کرنا کافی نہیں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈاڈہ سرہ ترال واقعے میں ذہنی طور معذور شخص ملوث:پولیس

Next Post

رام بن متاثرین کیلئے آپریشنل کچن قائم:ضلع انتظامیہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
ڈوڈہ میں مکانوں اور تعمیری ڈھانچو ں میں دراڑیں

رام بن متاثرین کیلئے آپریشنل کچن قائم:ضلع انتظامیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.