پیر, جولائی 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سپریم کورٹ نے وی وی پی اے ٹی اور ای وی ایم کی مکمل گنتی کی درخواست مسترد کردی

 ای وی ایم کے استعمال کو برقرار رکھتا ہے/فیصلے سے انڈیا بلاک کے خواب چکنا چور ہو گئے :وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-27
in اہم ترین
A A
پورا ہندوستان منی پور کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

۳۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ:کشمیر جھلس رہا ہے

’جموں کشمیر کو علم و ادب اور تحقیق کا قومی مرکز بنانا ہمارا ہدف‘

نئی دہلی//
سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو۱۰۰فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔
ای وی ایم  وی وی پیٹ معاملے میں سپریم کورٹ سے اپوزیشن کو بڑا دھچکا لگا ہے ۔ عدالت نے بدھ کے روزسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
اس معاملے میں، عرضی گزاروں نے مطالبہ کیا تھا کہ ای وی ایم پر ووٹروں کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے اس کے ووٹ اور وی وی پیٹ کی پرچیوں کی۱۰۰فیصد گنتی کروائی جانی چاہئے ۔
جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے این جی او’ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز‘اور دیگر کی طرف سے دائر درخواستوں پر الگ الگ لیکن متفقہ فیصلہ سنایا۔
بنچ نے کہا کہ ای وی ایم  وی وی پیٹ نظام پر آنکھ مند کرکے اعتماد کرنے سے بے جا شبیہ پیدا ہوگا۔تاہم سپریم کورٹ نے دو ہدایات جاری کیں کہ انتخابی نشان لوڈنگ یونٹ لے جانے والے کنٹینرز کو پولنگ ایجنٹوں اور امیدواروں کی موجودگی میں سیل کیا جانا چاہئے اور۴۵دنوں کے لیے محفوظ رکھا جانا چاہئے ۔
بنچ نے کہا کہ ای وی ایم کنٹرول یونٹ، بیلٹ یونٹ اور وی وی پی اے ٹی ووٹوں کی گنتی کے نتائج کے اعلان کے۷دنوں کے اندر (مائیکرو کنٹرولر ای وی ایم میں تباہ شدہ میموری کی جانچ) امیدوار کی تحریری درخواست پر مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے انجینئرز کی ایک ٹیم کے ذریعہ تصدیق کیا جانا چاہیے ۔
بنچ نے کہا کہ اس عمل میں اٹھنے والے اخراجات درخواست دینے والے متعلقہ امیدوار برداشت کریں گے ۔ اس کے برعکس، اگر ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پائی جاتی ہے ، تو درخواست کرنے والے امیدوار/امیدواروں کو جو بھی خرچ ہوگا، واپس کیا جانا چاہئے ۔
بنچ نے کہا کہ اس نے ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی پروٹوکول کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ ہدایات جاری کیں۔جسٹس دتہ نے جمہوری عقائد کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نظام عوام کی توقعات پر پورا اترے گا۔
دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس (انڈیا الائنس) کو جمہوریت‘آئین اور غریب مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے جو لوگ بیلٹ بکس لوٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے انہیں شدید دھچکا لگا اور ان کے سارے خواب چکنا چور ہو گئے ۔
جمعہ کو ارریہ پارلیمانی حلقہ کے فوربس گنج میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آر جے ڈی اور کانگریس کے انڈیا اتحاد کو ملک کے آئین کی پروا ہے اور نہ ہی جمہوریت کی ۔
مودی کاکہنا تھا’’ اتحاد کے ہر لیڈر نے ای وی ایم کے تعلق سے عوام کے ذہنوں میں شکوک پیدا کرنے کا گناہ کیا ہے ، لیکن آج ملک کی جمہوریت اور بابا صاحب امبیڈکر کے دستور کی مضبوطی کو دیکھیں، سپریم کورٹ نے ان لوگوں کو ایسا گہرا جھٹکا دیا ہے جو اس کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بیلٹ بکسوں کو لوٹنے کے ان کے سارے خواب چکنا چور ہو گئے ‘‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ پہلے پولنگ بوتھ اور بیلٹ پیپرز لوٹے گئے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کئی دہائیوں تک بیلٹ پیپر کی لوٹ مار کے ذریعے غریبوں کا حق چھینا، لیکن جب غریبوں کو ای وی ایم کی طاقت ملی تو الیکشن کے دن انہیں لوٹنے والے یہ برداشت نہیں کر سکے ، اس لیے وہ ای وی ایم کو ہٹانا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آج واضح طور پر کہا ہے کہ بیلٹ پیپر کا پرانا دور واپس نہیں آئے گا۔’’ آج جب پوری دنیا ہندوستان کی جمہوریت، انتخابی عمل اور انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی تعریف کر رہی ہے ، تب یہ لوگ اپنے ذاتی مفادات کے لیے ای وی ایم کو بدنام کرنے میں مصروف تھے ۔ انہوں نے جمہوریت کو دھوکہ دینے کی مسلسل کوشش کی ہے ۔‘‘
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس ملک بھر میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن لانا چاہتی ہے :مودی

Next Post

رام بن میں اراضی دھنسنے سے۵۰مکانوں کو نقصان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ:کشمیر جھلس رہا ہے

2026-07-20
نشہ مکت جموں کشمیر کیلئے ۱۰۰  روزہ مہم
اہم ترین

’جموں کشمیر کو علم و ادب اور تحقیق کا قومی مرکز بنانا ہمارا ہدف‘

2026-07-20
محبوبہ کا این سی پر جنوبی کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کاجنتر منتر پر این سی کے مجوزہ اجلاس میں مشروط آمادگی کا اظہار

2026-07-20
نئی پارلیمنٹ کی عمارت روایت اور جدیدیت کا حسین امتزاج
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے آثار ‘ حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

2026-07-20
اہم ترین

محمد جعفر اخون ’پارٹی مخالف  سرگرمیوں‘ پر چھ برس کیلئے خارج

2026-07-20
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

پونچھ میں۲۵کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن ضبط

2026-07-20
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

راجوری اور کٹھوعہ میں مبینہ مویشی اسمگلر  سمیت دو افراد پی ایس اے کے تحت نظر بند

2026-07-20
پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں جزوی طور پر بند
اہم ترین

بھدرواہ فائرنگ میں نوجوان کی ہلاکت پر ڈوڈہ اور کشتواڑ میں جزوی بند

2026-07-20
Next Post

رام بن میں اراضی دھنسنے سے۵۰مکانوں کو نقصان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.