منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

رام بن میں اراضی دھنسنے سے۵۰مکانوں کو نقصان

پانچ بجلی ٹاور زمین بوس، گاؤں کو خالی کیا گیا:حکام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-27
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

رام بن///
پہاڑی ضلع رام بن کے پرنوٹ علاقے میں قریب پانچ کلومیٹر طویل رام بن، گول سڑک دھنسنے کی وجہ سے۵۰ سے زائد رہائشی مکانات میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جبکہ سڑک پر بھی شگاف پڑ گیا ہے۔
عہدیداروں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’رام بن کے پرنوٹ علاقے میں ۵۰ رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ اہل خانہ کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔‘‘
حکام کا کہنا ہے کہ سڑک بلاک کر دی گئی ہے اور کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
رام بن کے تحصیلدار دیپ کمار نے میڈیا کو بتایا کہ کئی خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ املاک کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ نقصان کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔
ادھر، ضلع کے ڈپٹی کمشنر بصیر الحق چودھری نے ایک پوسٹ میں کہا ’’سڑک پر ٹریفک کی بحالی کا کام جاری ہے اور سڑک خراب ہونے سے بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضروری خدمات کی دستیابی کی فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ رام بن ،گول مین روڑ کے درمیان پرنوٹ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر ایمبولینس دستیاب رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
رام بن کے پرنوٹ علاقے میں دھنسی سڑکوں اور مکانوں میں پڑی دراڑوں کے ویڈیوز بھی وائرل ہو ئے ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی مقامات پر سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ گھروں میں بھی شگاف پڑ گئے ہیں جبکہ بعض رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ گاڑیوں کو اس شاہراہ پر جانے سے روکا جا رہا ہے جبکہ اپنے ہی گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ۵کلو میٹر طویل رام بن گول سڑک کا ایک بڑا حصہ زیر آب آنے سے تقریباً چار درجن رہائشی مکانات میں چھوٹی بڑی شگافیں پڑ گئی ہیں، سڑک دھنس جانے کی وجہ سے ۶۰ہزار سے زائد افراد کا مرکزی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
دریں اثنا، ضلع اسپتال رام بن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک ایمبولینس کو موقع پر روانہ کیا گیا ہے۔ مختلف این جی اوز سے وابستہ رضاکار بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں اور امدادی کارروائیاں انجام دی جارہی ہے جبکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جانا اس وقت سبھی اداروں کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ نے وی وی پی اے ٹی اور ای وی ایم کی مکمل گنتی کی درخواست مسترد کردی

Next Post

۲۰۲۵ سے سال میں دو بار بورڈ امتحانات: ’سی بی ایس ای لاجسٹکس تیار کرے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-13
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

ملک دشمن عناصر جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم: سائبر سیل

2025-05-13
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
Next Post
۲۰۲۵ سے سال میں دو بار بورڈ امتحانات: ’سی بی ایس ای لاجسٹکس تیار کرے‘

۲۰۲۵ سے سال میں دو بار بورڈ امتحانات: ’سی بی ایس ای لاجسٹکس تیار کرے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.