سرینگر//
جموں وکشمیر حج کمیٹی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر۱۰مئی کی حج پرواز کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نظر ثانی شدہ شیڈول کے متعلق متعلقین کو مطلع کیا جائے گا۔
کمیٹی نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن میں کہا’’اس دفترکی طرف سے۸مئی۲۰۲۵کو جاری نوٹیفکیشن کے تسلسل میں تمام عازمین حج کو مطلع کیا جاتا ہے کہ۱۰مئی کی پرواز نمبر ایس جی۵۲۱۰کو ملتوی کیا جاتا ہے ‘‘۔
حج کمیٹی نے کہا کہ نظر ثانی شدہ شیڈول کے متعلق متعلقین کو مطلع کیا جائے گا۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی صورتحال کے درمیان سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حج پروازیں مسلسل تیسرے دن بھی منسوخ ہوئیں۔کمیٹی نے قبل ازیں ۷‘۸؍اور۹مئی کی حج پروازوں کو معطل کیا تھا۔