اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پونچھ ‘راجوری اور اوڑی میںمیں پاکستانی شیلنگ سے دو ہلاک ‘۶؍افراد زخمی

متاثرہ علاقوں میں شدید خوف و ہراس کا ماحول‘متعدد علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری‘املاک کو نقصان/پاکستانی حملوں کو ناکام بنایا جارہا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-10
in اہم ترین
A A
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

جموں//
جموں کے سرحدی ضلع پونچھ ‘ راجوری اور شمالی کشمیر کے اوڑی کے کئی علاقوں میں جمعہ کی علی الصبح پاکستان کی جانب سے کی گئی شدید شیلنگ کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق جبکہ ۶؍ افراد زخمی ہو گئے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، شیلنگ کا آغاز صبح تین بجکر ۵۰ منٹ پرہوا جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران وقفے وقفے سے شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں جس کے باعث متعدد علاقوں میں بلیک آؤٹ اور خطرے کے سائرن بجائے گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ، پاکستانی شیلنگ کا نشانہ پونچھ کے لورن اور مینڈھر سیکٹرز سمیت راجوری اور جموں کے کئی علاقے بنے ۔ شیلنگ کے نتیجے میں لورن کے رہائشی محمد ابرار جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ سمیت تین دیگر افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں مینڈھرکے چلیری علاقے کا رہائشی لیاقت حسین بھی شامل ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق، شیلنگ کے دوران کئی مکانات اور سیکڑوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ متاثرہ علاقوں میں شدید خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔
اس دوران فوج نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے جموں اور اس کے اطراف میں دشمن کے ڈرونز اور دیگر پرواز کرنے والی اشیاء کو بروقت نشانہ بنا کر تباہ کیا۔
فوج نے کہا ’ہندوستانی فوج قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے ، دشمن کے ہر ناپاک ارادے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ‘۔
فوجی ذرائع کے مطابق، جمعرات کی شام پاکستان نے جموں، پٹھانکوٹ اور دیگر سرحدی علاقوں میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے متعدد حملے کرنے کی کوشش کی جنہیں ہندوستانی افواج نے ناکام بنا دیا۔
ذرائع نے کہا کہ درمیانی شب پاکستان کی جانب سے آٹھ میزائل داغے گئے جو جموں کے ستواری، سانبہ، آر ایس پورہ اور ارنیا علاقوں میں گرائے گئے ۔ تاہم، ہندوستانی فضائی دفاعی نظام نے ان تمام میزائلوں کو راستے میں ہی تباہ کر دیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پونچھ کے ڈپٹی کمشنر وکاس کندل اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس شفقت حسین نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور زمینی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی اقدامات کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایات دیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق، لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقوں سے متعدد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور ان کے لیے ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، جموں و کشمیر کے بیشتر سرحدی علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل منگل کی رات پونچھ میں شدید شیلنگ کے دوران۱۳؍افراد جاں بحق اور۴۳دیگر زخمی ہوئے تھے ۔
ادھر فوجی ذرائع کے کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کئی علاقوں پر متعدد حملوں کو ناکام بناتے ہوئے موثر جواب دیا گیا جس دوران بارہمولہ ضلع کے اوڑی سیکٹر میں سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے ۔
ایک فوجی ترجمان نے بتایا’’پاکستان کی مسلح افواج نے۸اور۹مئی۲۰۲۵کی درمیانی رات کو پوری مغربی سرحد کے ساتھ ساتھ ڈرون اور دیگر گولہ باری کا استعمال کرتے ہوئے متعدد حملے شروع کیے‘‘۔
ترجمان کا کہنا تھا’’پاکستانی فوج نے جموں وکشمیر میں ایل او سی پر بھی جنگ بندی معاہدے کی کئی خلاف ورزیاں کیں جن کا موثر جواب دیا گیا اور ڈرون حملوں کو بھی ناکام بنا دیا گیا‘‘۔
فوجی ترجمان نے بتایا کہ بھارتی فوج قوم کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
ادھر پاکستان کی طرف سے گذشتہ شب جموں میں ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد اوڑی میں گولہ باری کی شدت بھی تیز تر ہوئی۔حکام نے بتایا کہ اس گولہ باری کے نتیجے میں راجا وار اوڑی میں نرجس بشیر نامی ایک خاتون کی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق گولہ باری کے نتیجے میں بارہمولہ، کپوارہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں لوگ نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات کی طرف جانے پر مجبور ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپوارہ میں شدید ترین گولہ باری ہوئی ہے اور گولے قصبے کے قریب دیہاتوں کے اندر گرے ۔
لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور جموں و کشمیر حکومت نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے پہلے ہی بند کر دیے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ۲۲؍اپریل کو ہونے والے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی اور سرحدوں پرگولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا۔
اس دوران جموں کشمیر کے سرحدی قصبے اوڑی میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو پاکستان کی طرف سے کی گئی شدید شلنگ کے بعد مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں خاندان اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق، شلنگ رات تقریباً دس بجے شروع ہوئی اور مسلسل کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ شلنگ اتنی شدید تھی کہ علاقے میں ہر طرف دھماکوں کی آوازیں گونجنے لگیں، اور لوگ اپنے بچوں سمیت گھروں سے باہر نکل کر محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں دوڑنے لگے ۔
ایک مقامی شہری بشیر احمد نے بتایا’’ایسی شدید شلنگ ہم نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھی ہے ۔ ہم سوتے ہوئے تھے کہ اچانک زور دار دھماکوں سے آنکھ کھل گئی۔ ہر طرف دھواں اور چیخ و پکار سنائی دی۔ ہمیں اپنے بچوں کو اٹھا کر بھاگنا پڑا‘‘۔
اطلاعات کے مطابق شلنگ سے متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے ، جبکہ کئی گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ۔ تحصیل انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ کئی خاندانوں کو قریبی اسکولوں اور سرکاری عمارتوں میں عارضی طور پر منتقل کیا گیا ہے ۔
حکام نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امدادی ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں تاکہ جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے ۔انہوں نے کہا’’ہم مسلسل حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اور ضرورت پڑنے پر مزید لوگوں کو منتقل کیا جائے گا‘‘۔
دریں اثناء، شلنگ کے بعد پورے اوڑی علاقے میں مکمل بلیک آؤٹ کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔
رہائشیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور تمام روشنیوں کو بند رکھیں۔اوڑی میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع دیہات شلنگ کی زد میں اکثر آتے ہیں، تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حالیہ شلنگ اپنی شدت اور دورانیے کے لحاظ سے غیر معمولی تھی۔
اس دوران مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے ضلع کھٹوعہ میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے نزدیک رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے ۔
سنگھ نے کہا کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کسی بھی شہری کو کوئی تکلیف نہ پہنچے ۔ان کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو مفت ٹرانسپورٹ سہولیت فراہم کی جا رہی ہے ۔
مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا’’ابھی ابھی ضلع مجسٹریٹ راکیش منہاس سے پچھلے۲۴گھنٹوں کا فیڈ بیک موصول ہوا ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ضلع کھٹوعہ میں بین الاقوامی سرحد(آئی بی) کے نزدیک رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے ‘‘۔
مرکزی وزیر نے کہا’’انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کسی بھی شہری کو کوئی تکلیف نہ پہنچے اور ان لوگوں کو مفت ٹرانسپورٹ سہولیت فراہم کی جا رہی ہے ‘‘۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید کہا’’ صورتحال کے پی نظر سب کی طرف سے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

Next Post

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.