ماسکو///
سربراہ شمالی کوریا کم جونگ ان نے دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف سوویت یونین کی فتح کے موقع پر روس کے جشن کا دن منانے کیلیے بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ کیا۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں روسی سفارتخانے کے غیر معمولی دورے کے موقع پر کم جونگ ان نے کہا کہ روس سے تعلقات، عظیم نظریاتی بنیاد اور ناقابل تسخیر اتحاد کی طویل روایت کو مضبوط اور ترقی دے گا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے اپنے ہزاروں فوجی اہلکار روس میں تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ ماسکو کو بھاری مقدار میں توپ خانے اور میزائل فراہم کر رکھے ہیں تاکہ وہ یوکرین کو پیچھے دھکیلے۔
یہ اقدام شمالی کوریا اور روس کو اقتصادی اور سیاسی طور پر ایک دوسرے کے قریب لایا ہے۔
جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس کے مطابق شمالی کوریا نے روس میں یوکرین کے خلاف تقریباً 15 ہزار فوجی اہلکار تعینات کیے جن میں سے 600 ہلاک ہو چکے ہیں۔
جنوبی کوریا کے مطابق فوجی تعینات کرنے کے بدلے میں شمالی کوریا نے روس سے مصنوعی سیاروں کے ساتھ ڈرون اور طیارہ شکن میزائلوں پر تکنیکی مدد حاصل کی ہے۔
روس دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف سوویت یونین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ایک فوجی پریڈ کے ساتھ منا رہا ہے جس میں چین کے صدر شی جن پنگ نے شرکت کی۔
ماسکو کی پریڈ میں چینی فوجیوں نے حصہ لیا اور وردی میں ملبوس شمالی کوریا کے کچھ فوجی پریڈ دیکھتے ہوئے نظر آ