جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی جے پی کا کشمیر سے الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے کا دفاع

محب وطنوںکی حمایت کررہے ہیں‘بعض اوقات’بڑے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے فیصلے کیے جاتے ہیں:رینا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-21
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

جموں//
وادی کشمیر کی تین لوک سبھا سیٹوں پر امیدوار کھڑے نہ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنے والی جموں و کشمیر بی جے پی نے ہفتہ کے روز کہا کہ بعض اوقات’بڑے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے فیصلے کیے جاتے ہیں‘ اور بی جے پی ’محب وطن‘ پارٹیوں کی حمایت کر رہی ہے۔
جموں کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ پارٹی قومی صدر جے پی نڈا کی قیادت میں اننت ناگ راجوری، سرینگر اور بارہمولہ کی تین نشستوں پر اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے رہی ہے۔
رینا نے یہ بات یہاں پارٹی دفتر میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرنے سے قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، جس میں مرکزی وزیر جتیندر سنگھ ، قومی جنرل سکریٹری ، انچارج جموں و کشمیر ترون چگ اور دیگر نے شرکت کی۔
رینا نے کہا’’ہم کشمیر کی تینوں لوک سبھا سیٹوں سے اپنی طاقت کے بل بوتے پر الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔ لیکن بعض اوقات ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کسی بڑے مقصد کے حصول کے لیے مختلف فیصلے کیے جاتے ہیں۔ ہم ان جماعتوں کی حمایت کر رہے ہیں جو محب وطن ہیں، کشمیر کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہیں، امن اور بھائی چارے کو مضبوط کر رہی ہیں اور سماج کی خدمت کرنا چاہتی ہیں‘‘۔
ایسے کسی امیدوار یا پارٹی کی شناخت کیے بغیر رینا نے کہا کہ وہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے جلد ہی نڈا اور دیگر مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور ناموں کا انکشاف کریں گے تاکہ بی جے پی کارکن اور حامی انہیں ووٹ دے سکیں۔
رینا نے کہا’’ہم پوری طاقت کے ساتھ روڈ میپ کے مطابق کام کریں گے اور بی جے پی کی حمایت رکھنے والے امیدوار یقینی طور پر انتخابات جیتیں گے کیونکہ ہماری پارٹی کی جموں و کشمیر کے کونے کونے میں مضبوط حمایت کی بنیاد اور تنظیمی ڈھانچہ اور نیٹ ورک ہے‘‘۔
بی جے پی یونت صدر نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے۱۶؍ اپریل کو جموں میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ کانگریس ، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو مسترد کردیں جنہوں نے خطے کو تباہ کردیا ہے اور تین نشستوں سے انتخاب لڑنے والی دیگر جماعتوں کو ترجیح دیتے ہیں۔
رینا نے کہا کہ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ہمیں ان موروثی جماعتوں کو شکست دینے کے لئے مل کر لڑنا ہوگا جنہوں نے جموں و کشمیر کو آگ میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے ماضی میں کئی دہائیوں تک جموں و کشمیر پر حکومت کی ہے اور وادی میں موت اور تباہی لائی ہے۔ وہ (کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی) کشمیریوں کے دشمن ہیں کیونکہ وہ نفرت کی سیاست میں ملوث ہیں اور وہ جموں و کشمیر کو تشدد کے پرانے دنوں میں واپس دھکیلنے کے لئے سب کچھ کر رہے ہیں۔
رینا نے کہا کہ یہ لڑائی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ہے جنہوں نے جموں و کشمیر کو آرٹیکل ۳۷۰ کے چنگل سے آزاد کرایا تھا اور تین خاندانی پارٹیوں کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان ہے جنہوں نے آئینی دفعات کے تحت دہائیوں تک لوگوں کا استحصال کیا۔
دریں اثنا مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ وادی کشمیر کی تین لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی کی جانب سے ابھی تک امیدواروں کا اعلان نہ کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنجاب کے بلدیوکمار جموں و کشمیر میں لوک سبھا الیکشن لڑنے والے پہلے غیر مقامی شخص

Next Post

لوک سبھا میں اکثریت کو دفعہ۳۷۰ کی منسوخی کیلئے استعمال کیا :امیت شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
بی جے پی کا کشمیر میں لوک سبھا الیکشن نہ لڑنے کا اشارہ

لوک سبھا میں اکثریت کو دفعہ۳۷۰ کی منسوخی کیلئے استعمال کیا :امیت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.