پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

انتخابات سے قبل در اندازی کی کوشش کشمیر میں بد امنی کو ہوا دینے کی پاکستان کی مایوسی کی علامت:فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-06
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پونچھ میں در اندازی کی کوشش ناکام‘۲ملی ٹنٹ ہلاک:فوج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۶اپریل

فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں در اندازی کی کوشش، جس کو ناکام بنا دیا گیا، در اصل عام انتخابات سے قبل وادی کشمیر میں بد امنی کو ہوا دینے کی پاکستان کی مایوسی و نا امیدی کی علامت ہے ۔

بتادیں کہ ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں جمعہ کی صبح لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیکورٹی فورسز نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر دو عدم شناخت ملی ٹینٹوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

ایک فوجی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران جمعہ کے روز بارہمولہ میں ایل او سی پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ترجمان نے کہا”کئی انٹلی جنس ایجنسیوں سے متعدد اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دہشت گرد گروہوں کی طرف سے در اندازی کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے “۔

انہوں نے کہا کہ ان اطلاعات اور نگرانی کی بنیاد پر انسداد در اندازی گرڈ کا جائزہ لیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ جمعہ کے روز صبح کے وقت دہشت گردوں کے ایک گروپ کو ایل او سی کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔

فوجی ترجمان نے کہا”فوج نے دشمن کی نقل و حرکت کا مسلسل سراغ لگایا اور رابطہ قائم کیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران ایل او سی کے آس پاس پاکستان کی اگلی چوکیوں سے وقفے وقفے سے گولہ باری بھی کی گئی“۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن دو دہشت گردوں کی ہلاکت پر اختتام پذیر ہوا جن کی تحویل سے 2 اے کے رائفلیں، 3 میگزین، 4 ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحہ و جنگی سامان بر آمد کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا”عام انتخابات اور جمہوری عمل شروع ہونے کے پیش نظر دہشت گردوں کی طرف سے در اندازی کی یہ کوشش وادی کشمیر میں بد امنی کو ہوا دینے کی پاکستان کی جانب سے مایوسی کی علامت ہے “۔انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن مختلف سیکورٹی اور انٹلی جنس ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کا ثبوت ہے جو کشمیر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ لوک سبھا نشست میں 20 مئی کو پولنگ ہونے والی ہے اور لائن آف کنٹرول کے نزدیک ہونے کے پیش نظر اس نشست کو حساس سمجھا جا رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ گریز شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام جاری

Next Post

جموں کشمیر سے افسپا ہٹایا جا سکتا ہے :وزیر دفاع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
ہمارا کسی ملک کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے:راج ناتھ

جموں کشمیر سے افسپا ہٹایا جا سکتا ہے :وزیر دفاع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.