جموں//
بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے لیڈر اور رکن پارلیمان جگل کشور شرما نے جموں پارلیمانی نشست کے لیے آج کاغذات نامزدگی داخل کیے۔
اس موقعے پر مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے آج جموں میں بی جے پی امیدوار جگل کشور شرما کے لیے مہم چلائی اور لوگوں سے جگل کشور شرما کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ دفعہ۳۷۰؍ اور ۳۵؍ اے کو صرف مرکز میں مضبوط بی جے پی حکومت کی وجہ سے منسوخ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ جموں و کشمیر کی پانچ پارلیمانی سیٹوں کے لیے انتخابات پانچ مرحلوں میں ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی ۴ جون کو ہوگی۔ جموں و کشمیر میں انتخابی عمل کا آغاز فیزون (اْدھمپور) میں ۱۹؍ اپریل کو ووٹنگ کے ساتھ ہوگا، اس کے بعد فیز ٹو (جموں)۲۶؍ اپریل کو، فیز تھری (اننت ناگ) ۷ مئی کو، فیز۴ (سرینگر) ۱۳مئی، اور فیز ۶۵ (بارہمولہ) ۲۰ مئی کو ہے۔