پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں برف وباراں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-27
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/27 مارچ

وادی کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر بہتری درج ہوئی ہے ۔

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دار لحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات سری نگر کے ڈائریکٹر مختار احمد نے کہا کہ 27 مارچ سے دو مغربی ہواﺅں کی لہریں یکے بعد دیگرے وارد وادی ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں 27 اور 28 مارچ کو کچھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ کچھ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

احمد نے کہا کہ بعد ازاں 28 مارچ کی سہہ پہر سے 29 مارچ کی شام تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں دوسری مغربی ہوا کی لہر کے داخل ہونے کے باعث 29 مارچ کی شام سے 31 مارچ کی دوپہر تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔

ڈائریکٹر نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد میں وادی میں 31 مارچ کی سہہ پہر سے 5 اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ اس دوران باغوں اور کھیتوں سے متعلق آپریشنز معطل رکھیں اور یکم اپریل سے باغوں کی دوا پاشی و دیگر کام شروع کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ سڑک حادثے میں کمسن جاں بحق

Next Post

بارہمولہ میں 3 منشیات فروش گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

بارہمولہ میں 3 منشیات فروش گرفتار:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.