جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’مودی نے گجر برادری کو وقار دیا‘…..کانگریس نے اپنے مفادات کیلئے گجر برادری کا استحصال کیا :جتندر

’ مودی نے گجر برادری کو جموں وکشمیر میں ترجیح دی ‘ سیاسی حقوق بھی دئے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-27
in اہم ترین
A A
ایک طویل عرصے بعد جے کے اے ایس افسران آئی اے ایس میں شامل:ڈاکٹر جتندر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

کشتواڑ//
مرکزی وزیر اور بی جے پی کے اودھم پور لوک سبھا نشست کے امید وار ڈاکٹر جتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ماضی میں کانگریس حکومتوں نے اپنے ووٹ بینک مفادات کے حصول کے لئے گجر برادری کا استحصال کیا۔
مرکزی وزیر نے ساتھ ہی کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار ایسا ہوا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گجر برادری کو جموں وکشمیر میں ترجیح دی اور ان کو سیاسی حقوق دئے ۔
سنگھ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز کشتواڑ کے دور افتادہ علاقہ مغل میدان میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔
مرکزی وزیر نے کہا’’کانگریس کی سابق حکومتوں نے گجر برادری کو نظر انداز کیا تھا اور انہیں اپنے حال پر اور بے گھر زندگی گذارنے پر چھوڑ دیا تھا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی ہی وہ لیڈر ہیں جنہوں نے عقیدے یا مذہب سے قطع نظر گجر برادری کے ہر کنبے کو پکا مکان فراہم کیا‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اسی کارنامے کے نتیجے میں آج گجر برادری کے لوگ مکانوں میں رہ رہے ہیں جو پہلے عارضی ٹنٹوں میں رہا کرتے تھے ۔
سنگھ نے کہا کہ کشتواڑ جو ایک نظر انداز کیا گیا دور افتادہ علاقہ تھا، نے گذشتہ دس برسوں سے حیران کر دینے والی تبدیلی دیکھی ہے اور آج بجلی کا مرکز بن گیا ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں وکشمیر کا کشتواڑ شمالی ہندوستان کا ایک بڑا ’بجلی مرکز‘بننے کیلئے تیار ہے جو یہاں بجلی کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد تقریباً۶ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔
سنگھ کا کہنا تھا کہ گذشتہ نو یا دس برسوں کے دوران اس خطے میں۶سے۷بڑے ہائیڈرو بجلی پورجیکٹ تیار ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان پرجیکٹوں سے نہ صرف بجلی کی پیدا وار میں اضافہ ہوگا بلکہ یونین ٹریٹری میں بجلی کی کمی کو دور کرنے میں بھی کافی مدد ملے گی۔
مرکزی وزیر کا کہنا تھا کہ دس دہائیوں تک بر سر اقتدار رہنے والی مرکزی و ریاستی حکومتوں نے کشتواڑ کو ووٹ بینک سیاست کیلئے نظر انداز کیا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے جب سے زمام اقتدار سنبھالی تب سے اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ تمام نظر انداز شدہ خطوں کو ترجیح دی جائے گی تاکہ وہ بھی باقی خطوں کے ساتھ ساتھ یکساں ترقی کر سکیں۔
ماچیل کے بارے میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ موبائل ٹاور لگائے گئے ہیں، متعدد ٹوائلٹ کمپلیکس تعمیر کیے گئے ہیں اور باقاعدگی سے بجلی کی فراہمی کے لئے سولر پلانٹ لگائے گئے ہیں، اور یہ سب۲۰۱۴ کے بعد ہی ہوا۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ ماچیل تک موٹر کے قابل سڑک تیزی سے تعمیر کی جارہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب کستھوار سے ماچیل کا سفر صرف ڈیڑھ دو گھنٹے کا ہوگا۔
سنگھ نے کہا کہ کئی سالوں سے یہاں کے لوگ احتجاج کر رہے تھے اور پڈر کے لئے ڈگری کالج کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی حکومتوں نے جان بوجھ کر اس مطالبے کو نظر انداز کیا۔ان کاکہنا تھا’’۲۰۱۴ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہی مرکز کی اسکیم آر یو ایس اے (راشٹریہ اچھتر شکشا ابھیان) کے تحت پاڈر کے لئے ایک ڈگری کالج کی منظوری دی گئی تھی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۱۹۷۷کی طرح کشمیر دشمن عناصر ایک جٹ ہو گئے ہیں:عمر عبداللہ

Next Post

چودھری لال سنگھ کی ضمانت منسوخی کیلئے عرضی دائر کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
منی لانڈرنگ کا الزام ‘لال سنگھ عدالتی تحویل میں جیل بھیج دئے گئے ‘ضمانت نہیں مل سکی

چودھری لال سنگھ کی ضمانت منسوخی کیلئے عرضی دائر کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.