جموں//
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے منگل کے روز چودھری لال سنگھ کی ضمانت منسوخ کرنے کی خاطر جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ہائی کورٹ میں آج ہی اس معاملے پر شنوائی ہوگی ۔
چودھری لال سنگھ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی بدلہ لینے کی کوشش ہے ۔انہوں نے کہاکہ چودھری لال سنگھ کی کانگریس میں شمولیت کے بعد سے ہی بی جے پی کے خیمے میں ہلچل مچ گئی ہے ۔
بتادیں کہ چودھری لال سنگھ ادھم پور پارلیمانی نشست سے کانگریس کے امیدوار ہے ۔
چودھری لال سنگھ کی کانگریس میں شمولیت کے بعد سے ہی جموں میں سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے کیونکہ لال سنگھ کو ایک مضبوط امیدوار کے طورپر دیکھا جارہا ہے ۔