سری نگر//
سرینگر میں للت گھاٹ سے نہرو پارک تک چلنے والی فارمولا فور کار کا پہلا شاندار مظاہرہ اتوار کو ہوگا جس میں معروف فارمولا ڈرائیور شائقین کو محظوظ کریں گے۔
یہ بلیوارڈ روڈ پر دیکھنے کیلئے ایک سنسنی خیز شو ہوگا جبکہ ڈرائیور صبح۱۰بجے سے دوپہر ۲بجے تک۷ء۱کلومیٹر کے فاصلے پر ریس اور سٹنٹ میں مشغول ہوں گے۔
اِس سلسلے میںصوبائی کمشنرکشمیر وِجے کمار بدھوری نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ اِس تقریب کے کامیاب اِنعقاد کے اِنتظامات کو یقینی بنایا جاسکے۔
صوبائی کمشنر کشمیر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اَپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ نوجوانوں کیلئے ایک بڑی کشش کا باعث بنے گا اور ان میں فارمولا فور کھیل کے لئے جذبہ پیدا کرے گا۔
بدھوری نے سرینگر میں فارمولا فور کار ریس کی میزبانی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ موقعہ کشمیر کے کھیلوں سے محبت کرنے والوں کیلئے آپشنز کا راستہ کھول دے گا اور وادی ٔکے شائقین کے لئے کیریئر کے ایک نئے آپشن کا آغاز ہوگا۔
صوبائی کمشنرنے کہا ’’ایڈرینالائن رَشنگ‘‘کار ریس لوگوں کیلئے بہت دِلچسپ اور دِلفریب ہو گی اور اُنہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے شوز کشمیر کی ایڈونچر ٹورازم کو بھی فائدہ پہنچائیں گے۔
بدھوری نے اِنتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ مذکورہ سڑک کی سطح کو یقینی بنائیں اور گڑھوں کو بلیک ٹاپ کرنے کو یقینی بنایا جائے ۔
صوبائی کمشنر نے ڈرائیوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے راستے کے دونوں سروں پر سرخ بیریکیڈز سمیت سی ٹائپ۲ٹیئر بیریکیڈز کی تنصیب کی ہدایت دی۔ اِس کے علاوہ دو اہم نگہداشت ایمبولینسوں اور آگ بجھانے والے آلات کے ساتھ ایک میڈیکل ٹیم کی تعیناتی کی بھی ہدایت دی۔
مزید برآں،صوبائی کمشنرنے ایونٹ کے لئے مناسب حفاظتی انتظامات اور ڈرون کی اجازت سمیت ایونٹ مینجمنٹ کے لئے دیگر ضروریات کی بھی ہدایت دی۔
میٹنگ میں وائس چانسلر ایل سی ایم اے کے وائس چانسلر، ڈائریکٹر سیاحت ،جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی، پی ڈبلیو ڈی، محکمہ صحت، ٹریفک، پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی کے افسران اور ریسنگ پروموشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔