جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک ایک بار پھر بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-12
in تازہ تریں
A A
سرینگر،جموں شاہراہ کی فوری بحالی کیلئے فوج کی خدمات حاصل

SRINAGAR, JUN 22 (UNI):- Jammu Srinagar National Highway blocked for vehicular movement due to the continuous shooting of stones and heavy rainfall, on Wednesday. UNI PHOTO-25U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۱۲مارچ

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر منگل کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر روک دی گئی۔

متعلقہ

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘

 روح اللہ کی علیحدگی کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا فقدان:قرہ

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر ڈلواس کے مقام پر سڑک کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے مٹی کو ہٹایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے ۔

انہوں نے لوگوں سے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا ہے ۔

قبل ازیں ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل سری نگر سے جموں کی طرف رواں دواں ہے تاہم ڈلواس پر سڑک کی سطح خراب ہونے اور سنگل لین کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل سست ہے ۔

دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ اور سرینگر، لیہہ شاہراہ پر ٹریفک مسلسل بند ہے ۔

اس دوران محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ سمیت کئی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی۔

حکام کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 سینٹی میٹر تازہ برف ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سری نگر میں اس دوران معمولی بوندا باندی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.6 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کپوارہ میں 0.2 ملی میٹر اور کوکر ناگ میں 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 13 مارچ کو ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں اور اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 14 سے 20 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔

دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں اضافہ درج ہوا ہے ۔

گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا تھا۔

ایک اور مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اودھم پور: سڑک حادثہے میںموٹر سائیکل پر سوار تین افراد کی موت

Next Post

لوک سبھا الیکشن:الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘
اہم ترین

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘

2026-11-04
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
اہم ترین

 روح اللہ کی علیحدگی کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا فقدان:قرہ

2026-11-04
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

رام مادھو کے دورۂ جموںکشمیر پر نائب وزیر اعلیٰ کا بی جے پی پر طنز

2026-11-04
’آغا روح اللہ ہمارے لوگوں کی دعاؤں سے جلسہ کر رہے ہیں‘
اہم ترین

’آغا روح اللہ ہمارے لوگوں کی دعاؤں سے جلسہ کر رہے ہیں‘

2026-11-04
کشمیر میں سرخ پھول کی واپسی: مصنوعی رنگوں پر پابندی کے بعد موَل کی مانگ میں اضافہ
اہم ترین

کشمیر میں سرخ پھول کی واپسی: مصنوعی رنگوں پر پابندی کے بعد موَل کی مانگ میں اضافہ

2026-11-04
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

این سی کے روح اللہ کے پارلیمانی کردار پر سوالات

2026-11-04
اہم ترین

لداخ یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کی پانچ نشستوں پر کامیابی

2026-11-04
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیراتِ عامہ میں ۱۷ امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم کئے

2026-11-04
Next Post
انتخابی فہرستوں کا مسودہ اگست میں تیار ہوگا

لوک سبھا الیکشن:الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.