ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-02
in ٹاپ سٹوری
A A
برفباری اور بارشیں جاری:وادی میںناساز گار موسم کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی

Rain

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲مارچ

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے اور اس دوران گلمرگ میں زائد از ایک فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے ۔

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 45.4 ملی میٹر، پہلگام میں 27.5 اور 0.8 سینٹی میٹر برف، کپوارہ میں 16.6 ملی میٹر بارش، اور گلمرگ میں 38.1 سینٹی میٹر تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح تک سونہ مرگ میں 2 فٹ برف جمع ہوئی تھی جبکہ گلمرگ میں 1.5 فٹ، دودھ پتھری میں ایک فٹ، پیر کی کلی یں 3 فٹ، سادھنا ٹاپ پر 3 فٹ، سنتھن ٹاپ پر 2 فٹ، گریز وادی میں 2 فٹ برف جمع ہوئی ہے ۔یہ رپورٹ فائل کرنے تک ان تمام مقامات پر برف باری کا سلسلہ جاری تھا۔

موسمیات محکمے کی طرف سے جاری ایڈائزری میں کہا گیا ہے ”جموں و کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں 29 فروری کی شام سے مغربی ہوا کی ایک لہر داخل ہونے والی ہے جس کے زیر اثر جموں و کشمیر میں 29 فروری کی شام یا یکم مارچ کی صبح سے 3 مارچ کی دو پہر تک وسیع پیمانے پر درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں جس کا زیادہ اثر 2 مارچ کو رہے گا“۔

ایڈوائزری کے مطابق اس دوران صوبہ جموں کے پیر پنجال رینج میں بھاری برف باری یا بارشیں ہوں گی جبکہ وادی کشمیر کے اننت ناگ، پہلگام ، کولگام، سنتھن پاس، پیر کی گلی، سونہ مرگ، زوجیلا، بانڈی پورہ، راز دان پاس، گلمرگ اور کپوارہ،سچنہ پاس پر بھاری برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ خراب موسمی صورتحال کے باعث وادی کشمیر میں فضائی و زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتا ہے اور سرینگر، جموں قومی شاہراہ اور جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں کی بڑی سڑکیں بھی بند ہوسکتی ہیں۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں نیز وادی میں مٹی کے تودے ، چٹانیں کھسک آنے کے بھی امکانات ہیں۔

ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں تمام طرح کے آپریشنز بند رکھیں۔دریں اثنا خراب موسمی صورتحال کے بیچ وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے ۔

دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گیٓریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے سے سرینگر، جموں قومی شاہراہ بند

Next Post

وزیر اعظم کے دورہ کشمیر کے پیش نظر تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے: سنیل شرما

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
امیت شاہ راجوری اور بارہمولہ اضلاع میں عظیم الشان جلسوں سے خطاب کریں گے : سنیل شرما

وزیر اعظم کے دورہ کشمیر کے پیش نظر تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے: سنیل شرما

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.