جموں//
فوج کے شمالی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار نے منگل کو جموں میں واقع وائٹ نائٹ کور ہیڈکوارٹرکا دورہ کیا اور علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات فورسز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
لیفٹیننٹ جنرل کمار نے ۱۹فروری کو اودھم پور میں واقع شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کی حیثیت سے چارج سنبھالا تھا اور فوری طور پر سرینگر میں واقع چنار کور کے علاوہ وادی میں ایل او سی سے متصل متعدد فارورڈ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔
شمالی کمان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل کمار نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے وائٹ نائٹ کور کا دورہ کیا۔
آرمی کمانڈر نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فورسز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔