پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مارچ کے پہلے ہفتے میں ’وسیع پیمانے پر برفباری‘ کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-23
in تازہ تریں
A A
وادی کے بالائی اور میدانی علاقوںمیں برفباری

Snow

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲۳فروری

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران وسیع پیمانے کے برفباری و بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے ۔

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

محکمہ موسمیات سرینگر کے ڈائریکٹر داکٹر مختار احمد نے کہا کہ وادی میں 26 فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں ایک کمزور مغری ہوا کی لہر کے داخل ہونے کے نتیجے میں وادی میں 26 فروری کی شام سے 28 فروری کی صبح تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برف باری کا امکان ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پھر 29 فروری کو بھی موسم ابر آلود ہی رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اس کے بعد شدید نوعیت کی ایک اور مغربی ہوا کی لہر داخل ہونے کے نتیجے میں وادی میں یکم مارچ سے 3 یا 4 مارچ تک میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری اور بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بھاری برف باری ہوسکتی ہے ۔

احمد نے کہا کہ میدانی علاقوں میں زیادہ بارشوں کے ہی امکانات ہیں تاہم ہلکی برف باری کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو ان جگہوں پر جانے سے گریز کرنا چاہئے جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں لوگوں کو محکمہ ٹریفک کی طرف سے جاری ایڈوائزری پر عمل پیرا ہونا چاہئے ۔

اس دوران وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا زور جاری ہے اور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی18.6 ڈگری سینٹی گریڈ، ضلع کرگل میں منفی22.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی25.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران بھی بھاری برف باری ہوسکتی ہے تاہم درجہ حرارت میں بتدریج بہتری ریکارڈ کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنہا کا سرینگر میں این آئی ٹی کے نئے گرلز ہوسٹل کا افتتاح

Next Post

توازن پر پہنچنا اور اسے برقرار رکھناہند چین تعلقات کےلئے ’سب سے بڑا چیلنج:جئے شنکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
توازن پر پہنچنا اور اسے برقرار رکھناہند چین تعلقات کےلئے ’سب سے بڑا چیلنج:جئے شنکر

توازن پر پہنچنا اور اسے برقرار رکھناہند چین تعلقات کےلئے ’سب سے بڑا چیلنج:جئے شنکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.