سرینگر/23 فروری
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے جمعہ کے روز یہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے نئے گرلز ہوسٹل کا افتتاح کیا۔
سنہا نے اس موقع پر صنعت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے خصوصی افرادی قوت تیار کرنے پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس ضمن میں’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا”میں نے سری نگر میں آج نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے نئے گرلز ہوسٹل کا افتتاح کیا‘۔انہوں نے مزید کہا”یہ سہولت ہماری ان بیٹیوں کے لئے وقف ہے جو ایس ٹی ای ایم کی تعلیم میں حائل رکاوٹوں کو دور کر رہی ہیں اور جدت طرازی او کاروباری ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لئے تیار ہیں“۔
ایل جی کا ایک اور پوسٹ میں کہنا ہے ”میں نے صنعت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے خصوصی افرادی قوت تیار کرنے پر زور دیا جو مقامی چلینجز کو حل کرنے کے قابل ہونے چاہئے “۔
سنہانے کہا”آج این آئی ٹی جیسے اداروں کی سب سے بڑی ذمہ داری نئی نسل میں سے اختراع کرنے والوں کو تیار کرنا ہے ۔“