جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

وسیع پیمانے پر بر ف و باراں کی پیشین گوئی‘ایڈوائزری جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-14
in ٹاپ سٹوری
A A
بالائی علاقوں میں پھربرفباری‘میدانی حصوں میں بارشیں

SNOW

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/14فروری

وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے درج ہونے سے سردیوں کا زور جاری ہے تاہم دن کے دوران اچھی خاصی دھوپ کھلی رہتی ہے جس سے لوگ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں ایک اور مغربی ہوا کے داخل ہونے کے نتیجے میں 18 فروری سے 21 فروری تک وسیع پیمانے پر برف وباراں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 17 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں ایک اور مغربی ہوا کے داخل ہونے کے نتیجے میں 18 فروری سے 21 فروری تک وسیع پیمانے پر برف وباراں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ 19 سے 20 فروری تک کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، بڈگام، شوپیاں کے پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری کے امکان کے ساتھ زیادہ تر مقامات (میدانی اور نچلے علاقوں) پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری متوقع ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ 21 فروری دوپہر تک کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے اور اس کے بعد موسم میں بتدریج بہتری آئے گی۔

محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری بھی جاری کرتے ہوئے کہا کہ سم تھن پاس ، مغل روڈ، سادھنا ٹاپ ، رازدان ٹاپ ، زوجیلا شاہراہ عارضی طورپر بند ہو سکتی ہے جس کے پیش نظر مسافروں کو سفر کرنے سے پہلے ٹریفک پولیس کے ساتھ رابط قائم کرنا چاہئے ۔انہوں نے کسانوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ آبپاشی اور کھاد کے استعمال سے پرہیز کریں اور اس مدت کے دوران باغات اور کھیتوں سے اضافی پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کی خاطر کارگر اقداما

ت اٹھائیں۔

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام میں دم گھٹنے سے شہری جاں بحق سرینگر/14فروری جنوبی ضلع کولگام کے پہلو دیوسر علاقے میں راجوری کے شہری کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے پہلو دیوسر علاقے میں کرایہ کے کمرے میں ایک شہری کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی ۔متوفی کی شناخت کرامت حسین چودھری ولد نذیر احمد چودھری ساکن نوشہرا راجوری کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاش کو ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Next Post

پلوامہ حملے کی پانچویں برسی:منوج سنہا کا جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
کچھ لوگ یو ٹی کے امن اور ترقی سے خوش نہیں ہیں:سنہا

پلوامہ حملے کی پانچویں برسی:منوج سنہا کا جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.